Jamia Millia's new scheme to promote youoth's innovations
جامعہ ملیہ اسلامیہ نے نوجوانوں میں جدت پسندی اور صنعتی رجحان کو فروغ دینے کیلئے آئی سی آئی سی آئی بینک کے اشتراک سے اسکیم شروع کردی ہے۔ اس کے تحت یونیورسٹی کے طلبہ میں اختراعی نظریات کو تجارت و صنعت میں ڈھالنے کی ترغیب دی جائے گی۔ یونیورسٹی کے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ اس پروگرام پر عمل آوری کیلئے خانگی بینکوں اور یونیورسٹی کے درمیان یادداشت مفاہمت پر دستخط ہوگئے ہیں۔ نوجوانوں کو بینکنگ، مالیاتی خدمات اور انشورنس جیسے شعبہ جات میں اختراع و جدت پسندی کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کی تربیت دی جائے گی۔ طلبہ کو اپنے اختراعی نظریات کا خاکہ پیش کرنا ہوگا اور اگر ان کے پراجکٹس قابل لحاظ ہوں گے تو بینکس اس پر سرمایہ کاری کریں گے۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں