سی۔بی۔آئی پر راجہ بھیا کو بچانے کا الزام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-05

سی۔بی۔آئی پر راجہ بھیا کو بچانے کا الزام

پرتاب گڑھ۔
ڈپٹی ایس پی ضیاء الحق سمیت کنڈہ تہرے قتل معاملہ کی جانچ کررہی سی بی آئی کی ٹیم نے سابق وزیر رگھوراج پرتاب سنگھ راجیا بھیا کے انتہائی قریبی بابا گنج کے ممبر اسمبلی ونود سروج سے پوچھ گچھ کی ہے۔ دوسری جانب مقتول گاؤں پردھان ننھے یادو کے کنبہ کا الزام ہے کہ سی بی آئی ان کا استحصال کرکے راجا بھیا کو بچارہی ہے۔ اس کے خلاف مقتول گاؤں پردھان کا کنبہ دھرنے پر بیٹھ گیا۔ اطلاع کے مطابق سی بی آئی نے آج جمعرات کو مقتول گاؤں پردھان ننھے یادو کے بھائی پون یادو کی تحریر کی جانچ شروع کردی ہے اور بابا گنج کے آزاد رکن اسمبلی ونود سروج کو کیمپ دفتر میں طلب کرکے تقریباً دو گھنٹے تک پوچھ گچھ کی اور پھر دوبارہ آنے کے لئے کہہ کر انہیں جانے دیا گیا۔

لکھنؤ۔
کنڈہ تہرے قتل معاملہ کی جانچ کررہی سی بی آئی نے آج واضح کیا کہ اس نے اس معاملہ میں ابھی تک کسی کو کلین چٹ نہیں دی ہے۔ کل بدھ کو میڈیا میں ڈپٹی ایس پی قتل معاملہ میں سی بی آئی کی جان سے سابق وزیر راجا بھیا کو کلین چیٹ دئیے جانے سے متعلق خبریں شائع ہونے کے بعد سی بی آئی نے اس معاملہ میں آج اپنی ویب سائٹ پر یہ وضاحت کی۔ سی بی آئی کا کہناہے کہ اس معاملہ کی جانچ ابھی جاری ہے اور ابھی تک وہ کسی نتیجہ پر نہیں پہنچتی ہے۔ اس معاملہ میں ملزمان کے کردار کے سلسلہ میں جانچ افسران تفتیش کررہے ہیں۔ دوسری جانب سی بی آئی کی سفارش کے بعد کنڈہ سرکل سے کل بدھ کو ہٹائے گئے سبھی 111 پولیس اہلکاروں کی جگہ نئے اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے۔

CBI on Raja Bhaiya probe

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں