جامعہ ازہر کے ساتھ سیاسی کھلواڑ کے خلاف مفتی اعظم شوقی کا انتباہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-06

جامعہ ازہر کے ساتھ سیاسی کھلواڑ کے خلاف مفتی اعظم شوقی کا انتباہ

مصر کے مفتی اعظم سوقی ابراہیم عبدالکریم لام نے معتبر عالمی اسلامی درس گاہ الازہر کو سیاسی معاملات میں ملوث کرنے کی کوششوں کے خلاف سخت انتباہ دیا ہے۔
قبل ازیں سمیت غذا کے ایک واقعہ میں اس جامعہ کے 500 طلبہ کی علالت کے واقعہ کے خلاف زبردست احتجاج کیا گیا تھا۔ جس پر مفتی لام نے کہا کہ " ہم تمام مصریوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ جامعہ ازہر کو سیاسی معاملات میں الجھانے کی کوشش نہ کریں اور یہی اعتدال پسند اسلام اور ہمارے اس ادارہ کی آزادی کی بقا کا واحد راستہ ہے"۔
انہوں نے مزید کہا کہ جامعہ الازہر یا اس کے سربراہ امام شیخ احمد الطیب پر کوئی تنقید یا حملہ "مصر کی سلامتی کو پامال کرسکتا ہے"۔ واضح رہے کے جامعہ ازہر کیمپس کی کینٹین میں غذا کے استعمال کے بعد تقریبا 500 طلبہ سمیت غذا کا شکار ہوگئے تھے جنہیں ہاسپٹل میں شریک کردیا گیا ہے۔ اس واقعہ کے خلاف منگل کو قاہرہ کے النصر شہری ضلع میں یونیورسٹی کیمپس سے ہزاروں طلبہ نے ضلع دراسا تک ایک احتجاجی جلوس نکالا تھا۔

Egypt's Mufti warns against dragging Al-Azhar into politics

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں