مصر اور سوڈان کو دشمنوں سے خطرہ لاحق - مرسی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-06

مصر اور سوڈان کو دشمنوں سے خطرہ لاحق - مرسی

مصر کے صدر محمد مرسی نے سوڈان کے پہلے دورہ کے موقع پر آج کہا کہ قاہرہ اور خرطوم کی اسلامی حکومتوں کے مابین تعاون سے کسی کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہوگا بلکہ خود ہمیں چند دشمنوں سے خطرات لاحق ہے۔ مسٹر مرسی نے شمالی خرطوم میں مسجد النور میں ہزاروں افراد کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ "ہم مصر اور سوڈان متحد ہیں اور اتحاد کے کئی دشمن ہیں"۔ تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ صدر مرسی کس دشمن کا حوالہ دے رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا تعاون کسی کے خلاف نہیں ہے۔ دونوںملک کسی تیسرے ملک کے خلاف جنگ یا جارحیت کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔ واضح رہے کہ مصر نے متحدہ عرب امارات کے ناظم الامور کو طلب کرتے ہوئے اخوان المسلمین کے شبہ میں گرفتار شدہ مصریوں کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔

Sudan, Egypt face enemies: Morsi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں