ہندوستان اور چین کو پیچھے کرنے اوباما کی پہل - برین پروگرام ریسرچ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-04

ہندوستان اور چین کو پیچھے کرنے اوباما کی پہل - برین پروگرام ریسرچ

امریکہ کے صدر بارک اوباما چاہتے ہیں کہ ملازمیتیں پیدا کرنے والی اگلی دریافتیں ہندوستان یا چین میں نہیں بلکہ امریکہ میں ہوں۔ انہوں نے انسانی ذہن کے ایک بڑے راز کا پتہ چلانے کیلئے 100ملین امریکن ڈالر پر مشتمل ایک پہل کا آغاز کیا ہے۔ منگل کے روز وائٹ ہاوز میں امریکہ کے صدر نے کہاکہ میں نہیں چاہتا کہ ملازمتیں پیدا کرنے والی اگلی دریافتیں چین، ہندوستان یا جرمنی میں ہوں۔ میں چاہتا ہوں کہ وہ یہاں ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں ہوں۔ انہوں نے پہل کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ "برین" پروگرام کا مقصد یہی ہے۔ اس پروگرام کا مقصد عصری اختراعی نیورو ٹکنالوجی کے ذریعہ ریسرچ ہے۔ اوباما نے کہاکہ اس لئے ہم شمسی توانائی کوئلہ کی طرح سستی اور برقی گاڑیاں، گیس پر چلنے والی گاڑیوں کی طرح قابل دسترس بنانے جیسے بڑے چینلجس سے نمٹ رہے ہیں۔ جب کمپیوٹرس ہمارے خیالات پر ردعمل ظاہر کریں گے زبان کی رکاوٹیں دور ہوجائیں گی اور لاکھوں امریکی یکایک ان میدانوں میں ایسی ملازمتوں سے وابستہ ہوں گے جنہیں اب تک ہم نے خواب میں بھی نہیں دیکھا ہوگا کیونکہ ہم نے اس پراجکٹ میں سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے تو کیا ہوگا؟ ہمارے تصور میں یہ مستقبل ہے اور ہم اسی کی توقع کررہے ہیں۔ ایک بڑا راز منکشف ہونے کا منتظر ہے اور برین پروگرام تبدیلی لاتے ہوئے سائنسدانوں کیئلے درکار آلات مہیا کرے گا تاکہ دماغ کی حرکیاتی تصویر کا تجزیہ کیا جاسکے اور اس بات کا ادراک کیا جاسکے کہ ہم کس طرح سوچے، سیکھتے اور یاد رکھتے ہیں۔ یہ ایک تغیر لاسکتا ہے۔ وائٹ ہاوز نے ایک بیان میں کہاکہ برین پروگرام کا مقصد الزائمر ، مرگی اور صدمہ انگیز دماعی زخم جیسے دماغی امراض کے علاج و تدارک کیلئے نئی راہیں تلاش کرنا ہے۔

BRAIN initiative: Obama launches $100 million initiative to beat India, China in job creation

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں