لداخ میں چین کا ایک اور خیمہ نصب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-30

لداخ میں چین کا ایک اور خیمہ نصب

لداخ میں 2ہفتے پہلے ہندوستانی سرحد میں دراندازی کے بعد واپسی کا کوئی اشارہ نہ دیتے ہوئے چینی فوجیوں نے دولت بیگ اولڈ سیکٹر میں اپنا ایک اضافی خیمہ نصب کیا ہے اور اس کے ساتھ ہی علاقے میں ایسے ڈھانچوں کی تعداد 5ہو گئی ہے ۔ لداخ کے برتسے سے 70کلو میٹر جنوب میں واقع دراندازی سائٹ سے آج حاصل تازہ معلومات کے مطابق چینی فوجیوں نے چوکسی کیلئے سراغ رساں کتے رکھے ہوئے ہیں ۔ اس میں کہا گیا ہے کہ چینی فریق نے اپن خیموں کی تعداد بڑھا کر 5کر لی ہے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایاکہ کیمپ کے باہر انگریزی زبان میں ایک بیانر لگاہے ، جس پر لکھا ہے کہ آپ کی چین کی طرف ہیں ۔ پیپلز لبریشن آرمی(پی ایل اے ) عہدیدار سراغ رساں کتوں کے ساتھ 24گھنٹے وکس ہیں ۔ اس نسل کے کتنے ان اونچائی والے علاقوں میں نگرانی کے کام کیلئے بہترین مانے جاتے ہیں ۔ گذشتہ 2ہفتے سے اس علاقہ میں چین کے 50سپاہی تعینات ہیں ۔ ایک تفصیلی رپورٹ کے مطابق چینی فوجیوں کی طرف سے اضافی خیمے کی تعمیر ہندوستانی اور چینی فوج کے درمیان 3ناکام فلیگ میٹنگ کے بعد ہوا ہے ۔ لداخ کے علاقے سے آنے والے سینئر رہنمانے الزام لگایا کہ ہندوستان اور چین کے درمیان صاف طورپر لائن آف کنٹرول متعین نہ ہونے کی وجہہ سے تنازعات پیدا ہورہے ہیں ۔

Chinese troops put up another tent in Ladakh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں