صومالیہ فاقہ کشی - زائد از ڈھائی لاکھ اموات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-30

صومالیہ فاقہ کشی - زائد از ڈھائی لاکھ اموات

مشرقی افریقہ کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ اس ہفتہ جاری کی جانے والی ایک رپورٹ میں تخمینہ کیا گیا ہے کہ صومالیہ میں فاقہ کشی کے سبب 2011ء کے دوران کم سے کم 2,60,000 افراد فوت ہوئے ہیں ۔ یہ تعداد اس سے پہلے کئے جانے والے تخمینوں سے دوگنا زیادہ ہے ۔ امریکی حکومت کی طرف سے فنڈ حاصل کرنے والے 2اداروں کی طرف سے تیار کی جانے والی رپورٹ میں فاقہ کشی کے سبب ہلاک ہونے والوں کی سب سے زیادہ تعداد بتائی گئی ہے ۔ قبل ازیں کئے گئے ایک تخمینہ میں کہا گیا تھا کہ 50,000تا1,00,000 افراد فوت ہوئے ہیں ۔ ان میں 90فیصد سے زائد متوفیوں کی عمر 5سال سے کم تھی۔

Somalia Famine Killed 260,000, Report Estimates

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں