مخدوم محی الدین کے فرزند نصرت محی الدین کا انتقال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-05

مخدوم محی الدین کے فرزند نصرت محی الدین کا انتقال

یہ خبر بڑے دکھ کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ ممتازشاعرانقلابی جہد کار اور کمیونسٹ قائد مخدوم محی الدین کے بڑے فرزند نصرت محی الدین کا جمعرات کی شام قلب پر حملے کی وجہہ سے اچانک انتقال ہوگیا۔ مرحوم، نصرت محی الدین کا سرزمین دکن کے محبان اردو میں شمار کیا جاتا تھا۔ کل ہند انجمن ترقی پسند مصنفین، انجمن ترقی اردو آندھراپردیش سے وابستگی کے باوجود ہندوستان بھر میں اردو زبان کے تحفظ کیلئے چلائی جانے والی تحریکوں میں وہ ہمیشہ پیش پیش رہتے تھے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کی محاذی تنظیم انصاف آندھراپردیش کے ریاستی سکریٹری اور سی پی آئی اسٹیٹ کونسل رکن کی حیثیت سے بھی انہوں نے عوامی فلاحی خدمات انجام دیں۔ سی بی آئی کی نمائندگی کرتے ہوئے انہوں نے 1974ء میں سویت یونین کا دورہ بھی کاے تھا ۔ مجلس عمل طلبہ برائے اردو کے کنوینر کی حیثیت سے ہزاروں محبان اردو کے ہمراہ "چلو اسمبلی" مارچ کرتے ہوئے اردو زبان کی حفاظت کیلئے مہم چلائی تھی۔ نصرت محی الدین کا شمار ان قائدین میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی زندگی کا مقصد اردو زبان کی حفاظت کو بنالیا تھا۔ نماز جنازہ 5اپریل کو بعد نماز جمعہ شاہی مسجد باغ عامہ نامپلی میں ادا کی جائے گی اور تدفین مسجد یٰسین جنگ دبیرپورہ سے متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان اہلیہ کے علاوہ 2 لڑکیاں شامل ہیں۔

Son of Makhdoom, Nusrat Mohiuddin passed away

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں