دوردرشن اردو چینل - نیوز بلیٹنز کی تعداد میں اضافہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-05

دوردرشن اردو چینل - نیوز بلیٹنز کی تعداد میں اضافہ

دوردرشن نے اپنے اردو چیانل پر نیوز بلٹینس کی تعداد میں اضافہ کردیا ہے۔ پرسار بھارتی کے ایک عہدیدار نے بتایاکہ "اردو داں عوام کی ایک بڑی تعداد کے لئے جو ملک کے مختلف حصوں میں رہتی ہیں نیوز بلٹینس کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے اور اس چیانل پر تازہ ترین خبریں پیش کی جائیں گی۔ بحالت موجودہ صبح 6بجے سے رات 12 بجے تک جملہ 10 بلٹین پیش کئے جاتے ہیں۔ علاوہ ازیں 5منٹ کے نیوز بلیٹنس بھی ہیں۔ یہ چیانل 30 منٹ کے دو نیوز بلیٹنس بھی نشر کررہا ہے۔

DD Urdu Channel increases news bulletins

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں