پاک - افغان سرحد پر پاکستانی فوجی چوکی کے قیام کا الزام مسترد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-03

پاک - افغان سرحد پر پاکستانی فوجی چوکی کے قیام کا الزام مسترد

افغانستان نے پاک۔ افغان سرحد پر فوجی چوکی کے قیام اور فوجی سرگرمیوں پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔ پاکستان نے اس الزام کو یکسر مسترد کرتے ہوئے وضاحت کی کہ ایک فوجی چوکی کی تزئین کا کام شروع کیا گیا ہے جس کا مقصد دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد پر کڑی نگاہ رکھنا ہے۔ افغانستان کے وزیر خارجہ جاوید الدین نے کل ہی اس کی شکایت کرتے ہوئے تشویش ظاہر کی تھی جس کے ایک دن بعد ہی پاکستانی دفترخارجہ ترجمان اعزازاحمد چودھری نے وضاحت کی کہ پرانی فوجی چوکی کی مرمت ہورہی ہے علاوہ ازیں چوکی پاکستانی سرزمین پر سرحد سے کافی فاصلہ پر واقع ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ خیرسگالی کے طورپر افغان عہدیداروں کو اس کی اطلاع دے دی گئی تھی۔ حالانکہ چوکی کی تزئین نو سے متعلق اطلاع فراہم کرنا ضروری نہیں تھا۔ تازہ ترین سہہ ملکی معاہد کے مطابق سرحدی علاقوں میں کسی بھی نوعیت کی فوجی سگرمیوں کی اطلاع کی فراہمی سے متعلق افغانستان اور پاکستان دونوں ہی ملک پابند ہیں۔

Along the Afghan border: Pakistan denies military construction

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں