Pak's CJ takes suo motu notice of illegal CNG licences
پاکستانی چیف جسٹس افتخار چودھری نے ان اطلاعات کی از خود نوٹس لی جن میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف کی معیاد کے دوران سی این جی اسٹیشن لائسنس کی اجرائی میں دھاندلی کا الزام عائد کاے گیا تھا۔ سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے اس مسئلہ سے متعلق میڈیا اطلاعات کے حوالہ سے یہ نوٹ روانہ کیا تھا جس کے بعد چیف جسٹس نے یہ قدم اٹھایا۔ چیف جسٹس افتخار چودھری کی زیر قیادت 3 رکنی بینچ کل اس کی سماعت کرے گی۔ رجسٹرار نے اپنے نوٹ میں یہ بھی واضح کیا تھا کہ حکومت کی جانب سے امتناع کے باوجود لائسنس جاری کئے گئے اور اربوں روپیوں کا گھپلا ہوا ہے۔ نوٹ میں کہا گیا کہ راجہ پرویز اشرف نے حکومت کی جانب سے امتناع کے باوجود 200 غیر قانونی سی این جی اسٹیشن کے لائسنس جاری کئے۔ آئل اینڈ گیاس ریگولیٹری اتھاریٹی نے تاہم اشرف کا فیصلہ نافذ کرنے کے بجائے چھان بین کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ 




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں