آصف زرداری کا دورہ پاک مقبوضہ کشمیر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-18

آصف زرداری کا دورہ پاک مقبوضہ کشمیر

پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے آج پاک مقبوضہ کشمیر اسمبلی کے مشترکہ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہندوستانی پارلیمنٹ پر حملہ کے ملزم افضل گروکو پھانسی دینے سے کشمیری عوام میں برہمی پائی جاتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی دھمکی دی کہ پاکستان بین الاقوامی فورس میں کشمیری کاز کو مسلسل آشکار کرتا رہے گا۔ آصف زرداری نے کہاکہ عدلیہ کے ناقص عمل کے ذریعہ افضل گرو کو پھانسی دی گئی اس سے عوام میںمزید برہمی پیدا ہوئی اور کشمیر کے عوام کی ناراضگی میں اضافہ ہوگیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جموں و کشمیر میں حالیہ احتجاج کے باعث بین الاقوامی انسانی حقوق تنظیموں، صحافیوں اور دانشوروں کو مجبوراً اس مسئلہ کا نوٹس لینا پڑا۔ ہندوستان کے اندر صورتحال تشویشناک ہے۔ حکومت ہند کے خلاف احتجاج ہورہا ہے۔ حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر اور اس کازکو اقوام متحدہ اور او آئی سی کے بشمول عالمی فورم میں مسلسل اٹھائے گی۔ ہمارا ایقان ہے کہ کشمیر مسئلہ کی یکسوئی کیلئے از خود کشمیروں پر توجہ دینا ضروری ہے۔

Zardari in PoK; rakes up Afzal Guru's execution

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں