اردو کو اس کا حق دیا جائے گا - وزیر خزانہ چدمبرم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-30

اردو کو اس کا حق دیا جائے گا - وزیر خزانہ چدمبرم

مرکزی وزیر خزانہ پی چدمبرم نے یہاں ہوٹل تاج میں غنی تعلیمی مرکز کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران یقین دہانی کرائی کہ اردو کو اس کا حق دیا جائے گا۔ غنی تعلیمی مرکز کے جنرل سکریٹری عبدالنصیر ناصر کی قیادت میں وفد نے وزیر خزانہ سے ملاقات کرکے مطالبہ کیا کہ یوپی، بہار، جھارکھنڈ، آندھراپردیش، مغربی بنگال میں اردو کو دوسری سرکاری زبان کی حیثیت حاصل ہے۔ لہذا مذکورہ ریاستوں میں بینکنگ کے شعبہ میں ملازمین کی تقرری میں ہندی اور اردو جاننے والوں کو ترجیح دی جائے۔ نیز سبھی بینکوں اور بیمہ کمپنیوں کے سائن بورڈ، نیم پلیٹ، چیک بکوں، پاس بکوں اور دیگر اطلاعات و ہدایات کو ہندی اور اردو دونوں زبانوں میں تحریر کیا جائے۔ وفد نے کہاکہ دستور ہند میں علاقائی زبانوں کی ترقی کی ضمانت دی گئی ہے۔ اس کے باوجوداس پر عمل نہیں ہورہا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہاکہ دستور ہند میں دی گئی تمام سہولتوں پر ہماری حکومت عمل درآمد کرے گی اور اردو کو اس کا قانونی حق ضرور دیاجائے گا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں