اترپردیش کا ملک کی ترقی میں اہم رول - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-30

اترپردیش کا ملک کی ترقی میں اہم رول

مرکزی وزیر خزانہ پی چدمبرم نے جمعہ کو9 بڑے بینکوں کی 300 شاخوں کا افتتاح کیا۔ انہوں نے ملک کی ترقی میں بینکوں کے اہم کردار کا ذکر کرتے ہوے کہاکہ مارچ 2014ء تک یوپی میں بینکوں کی 3000 شاخیں کھلیں گی اور ہر شاخ میں اے ٹی ایم بھی لگ جائیں گے۔ چدمبرم نے کہاکہ یوپی کی ترقی کے بغیر ملک کی ترقی ناممکن ہے۔ انہوںنے مرکز میں زیر سماعت یوپی کے منصوبوں کے جلد تصفیہ کا بھی یقین دلایا۔ راجدھانی کے تاج ہوٹل میں منعقد ایک تقریب میں بینک کی شاخوں کے افتتاح کے بعد وزیر خزانہ نے کاکہ ترقی کیلئے قرض کی ضرورت ہے لیکن عوام کو بینکوں کی شاخیں نہ ہونے سے دشواریاں آتی تھیں۔ انہوں نے بنیادی حقوق کی طرح ہی قرض کو بھی طالب علم، کسان، نوجوان اور ہر طبقہ کے افراد کا حق قرار دیتے ہوئے کہاکہ ترقی کیلئے یہ بے حد ضروری ہے۔ انہوںنے بینکوں سے اپیل کی کہ ضابطہ پر عمل کرنے والے ہر صارف کو قرض ملنا چاہئے۔ انہوں نے مجوزہ 24 اہم منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ نوجوان وزیراعلیٰ نے یوپی کی ترقی کیلئے مسلسل جدوجہد کی ہے۔ انہوں نے ترقی کیلئے وزیراعلیٰ کی تعریف کی۔ تقریب کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے300 بینک شاخیں کھولنے کیلئے وزیر خزانہ کے تئیں اظہار تشکر کیا اور کہاکہ جب یہاں 3000 بینک شاخیں کھل جائیں گی تو منصوبوں کو مزید موثر انداز میں چلانے میں مدد ملے گی۔ انہوںنے مرکزی وزیرخزانہ سے باقی 2700 شاخیں کھولنے کے ہدف کو جلد حاصل کرنے کیلئے متعلقہ افسروں کو ہدایت دینے کی درخواست بھی کی۔

Chidambaram unveils 300 bank branches in UP

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں