میانمار میں مسلمانوں پر مسلسل ظلم - عالم اسلام مضطرب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-31

میانمار میں مسلمانوں پر مسلسل ظلم - عالم اسلام مضطرب

بدھسٹ انتہا پسندوں کے تشدد اور نفرت انگیز مہم روکنے تنظیم اسلامی کانفرنس کوشاں، 14اپریل کو جدہ میں اجلاس
تنظیم اسلامی کانفرنس نے آج کہاکہ میانمار میں مسلمانوں پر بدھسٹ انتہا پسندوں کے مظالم اور تشدد سے عالم اسلام مضطرب ہے۔ اس ہلاکت خیز تشدد کو روکنے کیلئے سعودی عرب میں 14اپریل کو اجلاس منعقد کیا جائے گا۔ تنظیم اسلامی کانفرنس ک یسکریٹری اکمل الدین احسانلوف نے ایک بیان میں کہاکہ او آئی سی وزرائے خارجہ کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جدہ میں منعقد ہوگا۔ میانمار میں مقامی میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ ملک کے مرکز میں فرقہ وارانہ تشدد سے مرنے والوں کی تعداد 43 ہوئی ہے اور1300 مسلمان بے گھر ہوگئے ہیں۔ کئی عمارتیں تباہ کردی گئی ہیں۔ او آئی سی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ میانمار کے مسلمانوں کے خلاف تشدد کو روکنے رابطہ گروپ کے اجلاس میں غور و خوص کیا جائے گا۔ او آئی سی تمام ضروری اقدامات کرنے اور اس طرح کے واقعات پرقابو پانے ضروری کارروائی کرے گی۔ اکمل الدین احسانلوف نے میانمار کی حکومت پر زوردیا کہ وہ انتہا پسند بدھسٹوں کو تشدد اور نفرت انگیز مہم سے روکے، ملک میں مسلم کش واقعات کے خلاف وری کارروائیاں کرے۔ کل ہی میانمار نے انسانی حقوق کی پامالی پر اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹ کو مسترد کردیا تھا۔ میانمار انسانی حقوق کے لیڈر ٹومس اوجئے کیونینیبا نے کل ہی کہا تھا کہ انہیں ایسی اطلاعات بھی ملی ہیں کہ مسلمانوں کی نسل کشی کے واقعات میں حکومت بھی ملوث ہے۔ 20 مارچ کو تشدد بھڑک اٹھنے کے بعد سے حکومت نے ایمرجنسی نافذ کرکے بعض علاقوں میں کرفیو لگادیا ہے۔ میانمار کے مسلمانوں کے آباو اجداد کا تعلق زیادہ تر ہندوستان، چین اور بنگلہ دیش سے ہے۔ یہاں میانمار کی 60ملین آبادی میں چار فیصد مسلم آبادی ہے۔ گذشتہ سال میانمار کے مغربی ریاست راکھینے میں بدھسٹوں کے تشدد میں 180 سے زائد مسلمان ہلاک اور 1,10,000 مسلمان بے گھر ہوگئے تھے۔

Continuous persecution of muslims in Myanmar - Organization of the Islamic Conference will held a meeting of OIC

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں