راہل گاندھی - وزیراعظم عہدے میں دلچسپی سے انکار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-06

راہل گاندھی - وزیراعظم عہدے میں دلچسپی سے انکار

کانگریس کے نائب صدر را ہول گاندھی نے آج کہا کہ انہیں وزیراعظم کے عہدہ میں دلچسپی نہیں ہے اور وہ پارٹی میں ہائی کمان کلچر ختم کرنا چاہتے ہیں ۔ را ہول گاندھی نے جنہیں 2014ء کے لوک سبھا انتخابات کیلئے یوپی اے کے وزارت عظمی کے امیدوار کی حیثیت سے پیش کیا جا رہا ہے کہاکہ انہیں وزیراعظم بننے سے کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ "مجھ سے یہ پوچھنا غلط ہے کہ کیا آپ وزیراعظم بننا چاہتے ہیں "۔ را ہول پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ اپنے ایجنڈے پر تبادلہ خیال کر رہے تھے ۔ را ہول گاندھی کا چھتیس گڑھ سے تعلق رکھنے والے پارٹی ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ غیر رسمی تبادلہ خیال لوک سبھا دن بھر کیلئے ملتوی ہونے کے بعد دوپہر ایک بجے پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال میں شروع ہوا۔ اس موقع پر بعض صحافی بھی موجود تھے ۔ جئے پور کے چنتن شیور میں انہوں نے اقتدار کو زہر سے تعبیر کیا تھا۔ اس اجلاس میں را ہول کا کانگریس کے نائب صدر کی حیثیت سے تقرر عمل میں آیا۔ غیر رسمی تبادلہ خیال کے دوران را ہول نے کہاکہ وہ طویل عرصہ سے سیاست میں ہیں اور ان کا اہم مقصد پارٹی کو مضبوط بنانا ہے ۔ گاندھی نے کہاکہ وہ وزیر اعظم بننے میں دلچپسی نہیں رکھتے ۔ ذرائع نے بتایا کہ را ہول گاندھی نے ارکان پارلیمنٹ سے کہاکہ پارٹی میں ہائی کمان کلچر ختم ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ ہائی کمان کا کلچر70 کی دہائی میں شروع ہوا جب "میری دادی پر شدید حملہ کئے جا رہے تھے میں انہیں جانتا ہوں اور میں ان کی جگہ ہوتا تو میں بھی وہی کچھ کرتا"۔ انہوں نے ایسے واضح اشارے دئیے کہ وہ تنظیم میں ڈرامائی تبدیلیاں لانے کے خواہاں ہیں ۔ گاندھی نے کہاکہ مہاتما گاندھی میرے گرو ہیں ۔ گاندھی جی نے دیگر لوگوں کی طرح کانگریسیوں کو بھی متاثر کیا کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ گاندھی جی اقتدار کے پیچھے بھاگنے والے نہیں تھے ۔ 42 سالہ لیڈر نے کہاکہ پارٹی ان کی ترجیح ہے اور وہ طویل سیاست کی تیاری کر رہے ہیں ۔ آج وہ دیکھتے ہیں کہ ارکان پارلیمنٹ اختیار کے بغیر خود کو کیسا محسوس کرتے ہیں اور تمام پارٹیوں میں یہی معاملہ ہے خواہ وہ کانگیس ہو یا بی جے پی۔ وہ چاہتے ہیں کہ پارلیمنٹ کے 720 ارکان کو بہ اختیار بنائے ۔ وہ درمیانی طبقہ کو قوت گویائی دینا چاہتے ہیں ۔

India's Rahul Gandhi says no, again, to prime minister post

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں