صدر جمہوریہ ہند کو ڈھاکہ یونیورسٹی کی اعزازی قانون ڈگری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-05

صدر جمہوریہ ہند کو ڈھاکہ یونیورسٹی کی اعزازی قانون ڈگری

ایک ایسے وقت جب کہ حکمراں عوامی لیگ، اپوزیشن بی ایم پی اور اس کی بنیاد پرست حلیف جماعت اسلامی کے درمیان پرتشدد سیاسی ٹکراؤ جاری ہے ، صدر جمہوریہ ہند پرنب مکرجی نے آج اس ملک کی سیاسی جماعتوں کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جمہوری اقدار اور قانون کی حکمرانی پر کار بند رہیں ۔ 77سالہ پرنب مکرجی باوقار ڈھاکہ یونیورسٹی میں قانون کی اعزازی ڈگری عطا کئے جانے کے بعد خطاب کر رہے تھے ۔ پرنب مکرجی نے یہ ریمارکس ایک ایسے وقت کئے جب 1971ء کی بنگلہ دیش کی جنگ آزادی کے دوران جنگی جرائم کیلئے سرکردہ قائدین کو سزاؤں کے خلاف جماعت اسلامی نے 48 گھنٹوں کی ہڑتال کی۔

President Pranab Mukherjee is conferred a honorary Doctor of Laws degree at Dhaka University's 47th convocation

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں