کویت کے اعلیٰ سطحی وفد کا دورہ ہندوستان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-05

کویت کے اعلیٰ سطحی وفد کا دورہ ہندوستان

کویت کے ایک اعلیٰ سطحی وفد اس ماہ کے آواخر میں ہندوستان کا دورہ کرے گا جس سے دونوں ملکوں کے مابین اقتصادی تعاون کو مزید مستحکم بنانے کی راہ ہموار ہو گی۔ کویت میں ہندوستان کے سفیر ستیش مہتا نے یہ اطلاع دیتے ہوئے مزید کہاکہ کویتی وفد کے دورہ ہند کے بعد کویت میں دونوں ملکوں کے مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس منعقد ہو گا۔ مسٹر مہتا نے کہاکہ ہندوستان اور کویت کے زمانہ قدیم سے انتہائی قریبی تعلقات رہے ہیں ۔ کویت میں مقیم ہندوستانیوں کی کثیر تعداد سے ان تعلقات کو مزید استحکام حاصل ہورہا ہے ۔ مسٹر ستیش مہتا گذشتہ روز ایک ہندوستانی وفد سے بات چیت کر رہے تھے ، اس وفد نے کویتی تجارتی برادری سے تبادلہ خیال کیلئے کویتی چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کا دورہ کیا تھا۔ مسٹر مہتا نے کہا کہ تاریخی اعتبار سے ہند۔ کویت تعلقات میں تجارتی زاویہ نمایاں اہمیت کا حامل رہا ہے ۔ 2011-12 کے دوران ہندوستان نے کویت کے ساتھ مجموعی طورپر 17.65 بلین امریکی ڈالر کی تجارت کی ہے جو 2010ء اور 2011 کے مقابلہ 44.3 فیصد یعنی 5.4 ملین ڈالر زیادہ ہے ۔ کویت کے سرکاری اور عوامی شعبوں میں کئی ہندوستانی کمپنیاں قائم ہیں جن میں مواصلات، ٹاٹا کنسلٹینسی اور شاپورجی اور پلون جی شامل ہیں ۔

High-level delegation from Kuwait to visit India this month

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں