کراچی بم دھماکے - مہلوکین کی تعداد 50 سے متجاوز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-05

کراچی بم دھماکے - مہلوکین کی تعداد 50 سے متجاوز

کراچی میں بم دھماکوں کے مہلوکین کی تعداد 50سے متجاوز، یوم سوگ منایا گیا
پاکستان کے اقتصادی دارالحکومت کراچی میں کل شام ہوئے بم دھماکوں میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر تقریباً 50ہو گئی ہے اور 150 سے زائد زخمیوں میں کئی افرارد کی حالت نازک ہے ۔ جبکہ آج ملک بھر میں یوم سوگ منایا گیا۔ اس دوران قومی پرچم سرنگوں رہے ۔ شہر کی تجارتی اور کاروباری تنظیموں اور ٹرانسپورٹ اسوسی ایشن نے بھی آج کاروبار، دکانیں اور ٹرانسپورٹ بند رکھنے کا اعلان کیا ہے جس کے باعث شہر میں زندگی صبح ہی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے ۔ شہرپر خوف اور افسردگی کے بادل چھائے ہوئے ہیں اور سڑکیں ویران ہیں ۔

Day of mourning declared in Karachi after 50 people were killed

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں