Kuwait opposition groups unite, demand deep reforms
کویت کے اپوزیشن گروپوں نے اپنی کمزور ہوتی ہوئی احتجاجی تحریک کو فعال بنانے کی غرض سے وسیع بنیاد پر مبنی اتحاد قائم کیا ہے اور کثیر جماعتی جمہوری نظام کے بشمول بنیادی اصلاحات کرنے کامطالبہ کیا ہے ۔ "اپوزیشن اتحاد" سے موسوم نئے محاذ میں آزاد خیالی اسلام پسند" قوم پرست، شہری معاشرہ، تاجر، طلبہ ونوجوانوں کی تنظیموں کے علاوہ تقریباً تمام اپوزیشن گروپس شامل ہیں ۔ نئے اتحاد نے گذشتہ روز منعقدہ اپنے اجلاس کے بعد بیان جاری کیا ہے جس میں قانونی حیثیت کی حامل سیاسی جماعتوں پر مکمل پارلیمانی نظام کے قیام اور جمہوری انداز میں اقتدار کی منتقلی کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ کویت میں اگرچہ دستوری شاہی نظام ہے جہاں سیاسی جماعتیں غیر قانونی ہیں لیکن سیاسی تنظیمیں غیرمعلنہ انداز میں سرگرم ہیں ۔ تیل کی دولت سے مالا مال اس چھوٹے خلیجی ملک میں قومی اسمبلی کے انتخابات بھی منعقد کروائے جاتے ہیں لیکن ان (انتخابات) کے نتائج خواہ کچھ بھی ہوں شاہی خاندان کے کسی سینئر رکن کی قیادت میں حکومت تشکیل دی جاتی ہے لیکن نئے سیاسی اتحاد نے اب یہ مطالبہ کیا ہے کہ انتخابی نتائج کی بنیاد پر حکومت تشکیل دی جائے جس سے اس دیرینہ مطالبہ کو دہرایا گیا ہے کہ اقتدار میں حکمراں صباح خاندان کے ساتھ اپوزیشن کو بھی شامل کیا جائے ۔ کویت میں صباح خاندان گذشتہ 250 سال سے برسر اقتدار ہے ۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں