چین کا دفاعی بجٹ ہندوستان سے کہیں زیادہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-05

چین کا دفاعی بجٹ ہندوستان سے کہیں زیادہ

چین نے آج کہا کہ اس کی دفاعی فوجی پالیسیاں ایشیا میں امن و استحکام کی برقراری میں اہم رول ادا کرتی ہیں جبکہ اس نے ان قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا کہ اس نے جاپان اور دیگر ممالک کے ساتھ متنازعہ جزائر کے جھگڑے کے پیش نظر اپنے دفاعی بجٹ میں بہت زیادہ اضافہ کیا ہے ۔ نیشنل پیپلز کانگریس (ین سی پی) کے پہلے سشن کے ترجمان فو ونگ نے کل بجٹ کی اجرائی سے قبل یہاں پر یس میں کہاکہ دنیا کیلئے کہ خبر اچھی نہیں ہو سکتی کہ چین جیسا بڑا ملک خود کو حفاظت کرنے کے قابل نہیں ہے ۔ فو نے جو سابق میں نائب وزیر خارجہ رہ چکے ہیں کہاکہ چین اپنے دفاعی بجٹ میں اضافہ کر رہا ہے جو گذشتہ برس کے 106.4 بلین ڈالر کے مقابلہ زائد ہے جو رواں برس مختص ہندوستان کے دفاعی بجٹ 37.4 بلین سے کہیں زائد ہے ۔ بیشتر بین الاقوامی تجزیہ نگاروں کے مطابق چین کا دفاعی بجٹ اس کے اعلان سے بڑھ کر بہت زیادہ ہے جبکہ بیجنگ اس بات پر زور دیتا ہے کہ معلنہ بجٹ حقیقی ہے ۔

China hikes defence budget; it's 3 times more than India's

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں