پالیمرس میں پیش رفت پر بین الاقوامی کانفرنس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-03

پالیمرس میں پیش رفت پر بین الاقوامی کانفرنس

سنٹرل انسٹی ٹیوٹ آف پلاسٹکس انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی( سی پیٹ) میں پالیمرس میں پیشرفت موضوع پر جاری بین الاقوامی کانفرنس کے دوسرے دن مختلف موضوعات پر ٹکنالوجی اور سائنس کے ماہرین نے اپنے تجربات و خیالات پیش کئے ۔ سو ون برن یونیورسٹی آف ٹکنالوجی آسٹریلیاء سے آئے ہوئے ایگوراسبارسکی نے اپنے لیکچر میں بتایاکہ گذشتہ 10سال میں کئی پلاسٹک کمیکلس بنانے والی کمپنیوں کو پلاسٹک کی ری سائیکلنگ کی وجہہ سے بہت نقصان ہوا۔ ردی کاغذ اور پھینکی ہوئی پلاسٹک کی چیزوں کو ملا کر بنائے گئے کمپوزٹ سے ہمیں سستی اشیاء ملتی ہیں جو عام زندگی میں مختلف طریقہ سے استعمال ہو سکتی ہیں ۔ انہوں نے اپنے لیکچر میں ری سائکلنگ کے معیار اور اس کی انفرادیت پر خاص زوردیا۔ اس طرح سے ہم منرل واٹر اور کولڈ ڈرنکس کی کی پلاسٹک بوتلوں سے دوبارہ بوتل تیار کر سکتے ہیں ۔ دنیا بھر میں بڑھتے ہوئے الیکٹرانک آلات کے ملبہ سے پیدا ہونے والی پریشانیوں کیلئے ری سائکلنگ ایک ضروری عمل ہے ۔ نئی دہلی واقع نیشنل فزیکل لبیاریٹری کے سائنسدان ڈاکٹر کے سینی نے اپنے لیکچر میں پلاسٹک کو سورج کی کرنوں میں پائی جانے والی الٹروائلیٹ کرنوں کے نقصان سے بچانے کے لئے استعمال ہونے والے لیپ کے بارے میں بتایا۔ ملیشیاء کی یونیورسٹی تینا گا نیشنل سے آئے ہوئے ڈاکٹر محمد انصاری نے پالیمرس کاٹیشو انجینئرنگ کے شعبہ میں استعمال عنوان سے اپنا لیکچر پیش کیا۔ انہوں نے بتایا کہ سائنس داں کس طرح پالمیر کا استعمال مصنوعی انسانی اعضا کا ٹیشو اور بون اسکیفولڈس بنانے میں کر رہے ہیں ۔ پروفیسر این میتی سمیت کئی دیگر ماہرین نے مقالے پیش کئے ۔

International Conference on Advancements in Polymeric Materials

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں