حریت کانفرنس - ہند و پاک کو قریب کرنے کی کوشش کرے گی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-31

حریت کانفرنس - ہند و پاک کو قریب کرنے کی کوشش کرے گی

حریت کانفرنس کے اعتدال پسند گروپ نے آج ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتے ہوئے تصادم پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہاکہ وہ مسئلہ کشمیر کی یکسوئی کیلئے دونوں ملکوں کو قریب لانے کیلئے کوششوں میں شدت پیدا کرے گی۔ میر واعظ عمر فاروق کی زیر قیادت حریت کانفرنس نے جموں و کشمیر کی صورتحال کے پس منظر میں مستقبل کی حکمت عملی کے تعین کیلئے ایک دو رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے ۔ ایک اجلاس کے بعد جاری بیان میں یہ بات کہی گئی۔ پارلیمنٹ پر حملے کے قصور وار افضل گرو کی پھانسی کے بعد حریت کا یہ پہلا اجلاس تھا جس کی صدارت میر واعظ نے کی جس میں عاملہ میں جنرل کونسل اور ورکنگ کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی۔ حریت نے کہاکہ اجلاس میں برصغیر میں بدلتے ہوئے سیاسی منظر اور کشمیر پر اس کے اثرات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اور یہ احساس ظاہر کیا گیا کہ نیوکلیر طاقتیںہندوستان اور پاکستان مسئلہ کشمیر کو درکنار رکھ کر تعلقات بہتر نہیں بناسکتے۔

Hurriyat Conference to play a role to lessen growing clashes of india pakistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں