معاوضہ کے مسئلے پر پاکستانی عیسائیوں کا احتجاجی مظاہرہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-31

معاوضہ کے مسئلے پر پاکستانی عیسائیوں کا احتجاجی مظاہرہ

مشرقی پاکستانی شہر لاہور کے عیسائی پڑوسی علاقہ کے شہریوں نے اس ماہ کے اوائل مسلمانوں کے ایک ہجوم کی جانب سے ان کے مکانات میں توڑ پھوڑ کرتے ہوئے انہیں نذر آتش کرنے کے بعد معاوضہ فراہم نہ کرنے پر حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔ بچوں اور خواتین کے بشمول عیسائیوں کی کثیر تعداد ہاتھوں میں پلے کارڈ تھامے ہوئے تھے۔ وہ دو ماہ قبل جوزف کالونی پر حملہ کے متاثرین کیلئے معلنہ معاوضہ کی عدم ادائیگی پر حکومت کے خلاف نعرے بازی کررہے تھپے۔ ایک مسلمانوں نے عیسائی صحت و صفائی ورکر پر توہین مذہب کا الزام عائد کیا تھا جس کے بعد ہزاروں افراد پر مشتمل ہجوم نے جوزف کالونی میں عیسائیوں کے 200 مکانات کو نذر آتش کردیا تھا۔ حملہ میں اگرچہ کہ کوئی زخمی نہیں ہوا تاہم متعدد خاندان بے گھر ہوگئے۔ مقامی شہریوں اور پولیس عہدیداروں نے بتایاکہ عیسائی کے ساتھ مئے نوشی جھگڑے کے بعد مسلمان نے اس پر مذہبی اہانت کا الزام عائد کیا تھا۔ کل کے احتجاجی مظاہرے کے دوران بشیران بی بی نے بتایاکہ اگرچہ کہ ہمارے نام متاثرین کی فہرست میں شامل ہیں لیکن معاوضہ سے ہمیں محروم کیا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ ہجوم نے ان کے مکان کو نذر آتش کردیا جس کی تعمیر نو ہنوز باقی ہے۔ اگرچہ کہ حکومت نے اس کا وعدہ بھی کیا تھا۔

Pakistani Christians Protest Against govt

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں