بیرسٹر اسد اویسی کا علی گڈھ مسلم یونیورسٹی کا مجوزہ دورہ ملتوی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-10

بیرسٹر اسد اویسی کا علی گڈھ مسلم یونیورسٹی کا مجوزہ دورہ ملتوی

صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمان حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی کا علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا مجوزہ دورہ ملتوی کر دیا گیا۔ وہ طلبہ یونین کی دعوت پر یونیورسٹی کا دورہ کرنے والے تھے ۔ اے ایم یو طلبہ یونین نے ایک بیان میں کہاکہ بی جے پی کی جانب سے مخالفت کے سبب یہ دورہ ملتوی کر دیا گیا ہے ۔ صدر اے ایم یو طلبہ یونین شہباز ندیم نے کہاکہ طلبہ یونین نے رضاکارانہ طورپر دورہ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ وہ نہیں چاہتی کہ ریاست میں فرقہ وارانہ صورتحال بگڑے ۔ بی جے پی نے آندھراپردیش اسمبلی میں مجلس مقننہ پارٹی کے قائد جناب اکبر الدین اویسی یا ان کے بھائی و صدر مجلس جناب اسد الدین اویسی کے علی گڑھ دورہ کی مخالفت کرتے ہوئے احتجاج کیا تھا اور کہا کہ اس سے اترپردیش میں نقص امن کا خطرہ ہے ۔ طلبہ یونین نے رکن لوک سبھا حیدرآباد بیرسٹر اسد اویسی کو یونین کی جانب سے 9 مارچ کو منعقدہ شدنی سمینار میں بعنوان "تحریک علی گڑھ کالج کی تاریخ" میں شرکت کیلئے مدعو کیا تھا۔

Proposed visit of Asaduddin Owaisi to AMU postponed after BJP protest

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں