مصر پارلیمانی انتخابات رواں سال کے ماہ اکتوبر میں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-29

مصر پارلیمانی انتخابات رواں سال کے ماہ اکتوبر میں

مصر کے محمد مرسی نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں آئندہ پارلیمانی انتخابات اکتوبر میں ہوں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ رواں سال کے اختتام سے پہلے ملک میں نئی پارلیمان وجود میں آجائے گی۔ صدر محمد مرسی نے اس سے پہلے اعلان کیا تھا کہ انتخابات 22اپریل سے شروع ہوں گے اور یہ سلسلہ دو ماہ کے دوران چار مرحلوں میں پورا کیا جائے گا۔ لیکن مصر کی ایک اعلیٰ عدالت نے انتخابات کا یہ نظام الاوقات منسوخ کردیا تھا۔

Egyptian Parliamentary Elections To Be Held In October Under New Election Law: Mursi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں