پاکستان انتخابات - اداکارہ میرا کا عمران خان سے مقابلے کا امکان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-31

پاکستان انتخابات - اداکارہ میرا کا عمران خان سے مقابلے کا امکان

پاکستان میں 11 مئی کو ہونے والے عام انتخابات میں اس ملک کی فلمی اداکارہ میرا توقع ہے کہ سابق کرکٹ اسٹار (صدر تحریک انصاف پارٹی) عمران خان کے خلاف مقابلہ کریں گی۔ میرا کی والدہ شفقت زہرہ نے آج اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی دختر ،عمران خان کے خلاف، لاہور کی کسی پارلیمانی نشست سے مقابلہ کرسکتی ہیں۔ اس نشست کے احاطہ میں فیشن ایبل علاقے جیسے گلبرگ، ماڈل ٹاون، گارڈن ٹاون اور فیصل ٹاون شامل ہیں۔ شفقت زہرہ نے بتایا کہ "میرا نے قومی اسمبلی کی نشست نمبر 126 کے لئے پاکستان مسلم لیگ۔این ٹکٹ کیلئے درخواست دی ہے۔ یہ ٹکٹ مل جانے پر دو مشہور شخصیتوں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوگا"۔

Pak election: Actress Meera to contest against Imran Khan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں