ڈی۔ایس۔پی ضیا الحق قتل معاملہ - سی۔بی۔آئی تفتیش شروع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-07

ڈی۔ایس۔پی ضیا الحق قتل معاملہ - سی۔بی۔آئی تفتیش شروع

پرتاب گڑھ ضلع کے کنڈہ میں ڈپٹی ایس پی ضیاء الحق قتل معاملہ کی جانچ کیلئے سی بی آئی نے ہتھگواں تھانے سے چاروں ایف آئی آر اپنے قبضہ میں لے لی ہیں ۔ منگل کو راجدھانی میں واقع سی بی آئی کی اسپیشل کرائم برانچ کی ایک ٹیم کنڈہ میں واقع ہتھگواں تھانہ پہنچی اور اس نے وہاں سے چاروں ایف آئی آر، شہید سی او ضیاء الحق کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سمیت کئی دستاویز اپنے قبضہ میں لئے ۔ سبھی دستاویز نئی دہلی میں واقع سی بی آئی ہیڈ کوارٹر بھیجے جا رہے ہیں ۔ جہاں دیر رات اس معالہ کی ابتدائی جانچ درج کئے جانے کا امکان ہے ۔ وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کی جانب سے دوشبنہ کو دیوریا میں کنڈہ معاملے کی سی بی آئی جانچ کرانے کے اعلان کے بعد وزارت داخلہ نے مرکزی پرسنل وزارت کو اس سلسلہ میں خط لکھا تھا۔ ریاستی حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اس قدم کے بعد سی بی آئی فوراً حرکت میں آ گئی اور اس نے ابتدائی معلومات یکجا کرنا شروع کر دی ہے ۔ ذرائع کے مطابق راجدھانی میں واقع اسپیشل کرائم برانچ سے ایک ڈپٹی ایس پی کی قیادت میں ایک ٹیم منگل کی شام کنڈہ پہنچی۔ جہاں اس نے معاملہ سے متعلق دستاویز اور معلومات یکجا کی۔ ٹیم نے جائے واردات کا معائنہ بھی کیا۔ بدھ کو اس سلسلہ کی تمام جانکاریاں سی بی آئی ہیڈ کوارٹر کو بھیج دی گئیں ۔ سی بی آئی ذرائع کے مطابق اس معاملہ میں دیر رات تک سی بی آئی ہیڈ کوارٹر میں کیس درج کر لیا جائے گا۔ سی بی آئی کی ترجمان بھارتی مشرا نے بتایاکہ ابھی تک سی بی آئی کو کنڈہ معاملہ کی جانچ کیلئے نوٹیفکیشن حاصل نہیں ہوا ہے جیسے ہی سبھی کار روائی پوری ہو جائے گی اس معاملہ میں کیس درج کر لیا جائے گا۔

CBI begins probe into DSP's killing in UP

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں