چاویز کی ماں سے معانقہ - احمدی نژاد پر علما اور ارکان پارلیمنٹ کی تنقید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-12

چاویز کی ماں سے معانقہ - احمدی نژاد پر علما اور ارکان پارلیمنٹ کی تنقید

علماء نے ونیزویلا کے صدر ہیوگو چاویز کی ماں ایلینا فریاز سے ایران صدر محمود احمدی نژاد کے معانقہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور اسے نامناسب حرکت قرار دیتے ہوئے "انحراف" سے تعبیر کیا ہے ۔ چاویز کی ماں کو تعزیت پیش کرنے کے طورپر احمدی نژاد 78سالہ خاتون سے لپٹ گئے جس پر علماء کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے جو اس حرکت کو اسلام کی توہین سمجھتے ہیں ۔ احمدی نژاد نے چاویزکے جنازے کو بوسہ لیا اور مبینہ طورپر یہ بیان دیا کہ چاویز عیسیٰ مسیح اور امام مہدی کے ساتھ ظہور پذیر ہوں گے ۔ ایرانی پارلیمنٹ( مجلس شوری اسلامی) کی ویب سائٹ پر متعدد ارکان پارلیمنٹ نے صدر احمدی نژاد کے خلاف تند و تیز بیانات جاری کئے ہیں ۔ ان ارکان کی بڑی اکثریت ان قدامت پسندوں کی ہے جو ماضی میں صدر کے حمایتی رہے ہیں ۔ پارلیمنٹ کے رکن محمد دھقان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک کی اعلی انتظامیہ ( محمود احمدی نژاد کا نام لئے بغیر) کا ایسی تصویر میں نظر آنا مذہبی تعلیمات کی صریح خلاف ورزی ہے رکن پارلیمان دھقان نے "منحرف پارٹی" کی ایران میں سرگرمیوں پر کڑی تنقید کی ہے ۔ یاد رہے مرشد اعلی علی خامنہ ای کے حامی حلقے "منحرف پارٹی" کی اصطلاح احمدی نژاد کے مقربین کیلئے استعمال کرتے ہیں ۔ پارلیمانی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں رکن اسمبلی محمد مہدی پور فاطمی نے کہا ہے کہ چاویز کے آخری سفر میں احمدی نژاد کا خاتون کو گلے لگا کر اظہار غم کا طریقہ قابل گرفت ہے ۔ اگر یہ کام کسی اور نے کیا ہوتا تو آج وہاں کی سڑکیں ہنگاموں کی نذر ہوتیں ۔ علامہ دھقان نے ملک کے علماء اور بالخصوص حوز دینیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایرانی صدر کی غیر اسلامی کرتوتوں پر ان کی گرفت کریں ۔ محمود احمدی نژاد کے اسلام مخالف اقدامات کی شدید مذمت کی جانی چاہئے ۔

Ahmadinejad Clasping Hands With Chávez's Mother Angers Clerics

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں