زمین کے قریب سے گزرنے والا سیارہ - مواصلاتی سٹیلائٹ متاثر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-12

زمین کے قریب سے گزرنے والا سیارہ - مواصلاتی سٹیلائٹ متاثر

ایک سیارچہ جو کرہ ارض سے انتہائی قریب سے گذرنے والا ہے اس سے مواصلاتی سٹلائٹ متاثر ہو جائیں گے جس کے نتیجہ میں فون اور ٹیلی فونی رابطے درہم برہم ہو جائیں گے ۔ سائنس دانوں نے کاکہ 45.7 میٹر حجم کا سیارچہ (خلائی چٹان) زمین سے ٹکرانے کا کم امکان ہے ۔ البتہ اس سیارچہ کے زمین کے اطراف گردش کرنے والے سٹلائیٹس سے ٹکرانے کے واضح امکانات ہیں ۔ اس وقت زمین کے اطراف 100سے زائد مواصلاتی سٹیلائٹ گردش کر رہے ہیں ۔ ان میں موسمیاتی سٹیلائٹس بھی ہیں ۔ سارچہ کے ایک یا ایک سے زائد مواصلاتی سٹلائیٹس سے ٹکرانے کے امکانات ہیں ۔ یہ سیارچہ اس ہفتہ زمین کے بالکل قریب سے گذرے گا۔ ایک سال قبل اس سیارچہ کا پتہ چلا تھا اس وقت سے اس پر سائنس دانوں نے نظر رکھی ہے ۔ یہ سیارچہ جمعہ کے دن زمین کے قریب ترین فاصلہ پر ہو گا۔ سائنس دانوں نے اندازہ لگایا ہے کہ سیارچہ جمعہ کے دن زمین سے 27681 کیلو میٹر کے فاصلہ پر ہو گا۔ خلائی فاصلوں کے لحاظ سے یہ فاصلہ اس قدر نزدیک کا فاصلہ ہے کہ اس کو کان کے قریب سے گولی گذر جانے کا گمان کیا جاسکتا ہے ۔ سائنس دانوں نے کہاکہ اس سے قبل کوئی آسمانی شئے زمین سے اس قدر قریب سے نہیں گذری۔ ٹاٹنگھم ٹرنٹ یونیورسٹی کے سائنسداں ڈاکٹر ڈان براون نے کہاکہ ایسے سٹلائیٹ جو ہمارے موبائیل کیلئے کام کرتے ہیں ان کو خطرہ ہے ۔ یہ سیارچہ 20000تا30000کیلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے حرکت کرے گا۔

'Record close' asteroid may miss the Earth but it could take out your phone

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں