برطانوی بافٹا ایوارڈز - بین ایفلیک کی آرگو بہترین فلم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-12

برطانوی بافٹا ایوارڈز - بین ایفلیک کی آرگو بہترین فلم

ایران میں یرغمال امریکیوں کو نکالنے کے مشن سے متعلق بین ایفلیک کی فلم "آرگو" کو 2012ء کی بہترین فلم سمیت 3برٹش اکیڈیمی ایوارڈ دئیے گئے ۔ آرگو کو رواں برس ہوئے آ سکر ایوارڈس میں بھی بہترین فلم کے زمرہ میں نامزدگی حاصل ہے ۔ بافٹا ایوارڈس میں آرگو کو 3ایوارڈس سے نوازا گیا۔ لامیزرابل کو مختلف زمروں میں 4ایوارڈس دئیے گئے ۔ اسکائی فال کو 2ایوارڈس حاصل ہوئے ۔ عالمی فلمی ایوارڈس میں برطانوی بافٹا ایوارڈس کے نام سے مشہور یہ ایوارڈس کافی معتبر تصور کئے جاتے ہیں ۔ ان ایوارڈس کی تقریب کل لندن کے رائل اوپیرا ہاوس میں منعقد ہوئی۔ ان ایوارڈس کو آ سکر ایوارڈ کی جانب پہلی منزل قراردیا جاتا ہے ۔ ناقدین کے مطابق گولڈن گلوب، گلڈایوارڈس اور بافٹا ایوارڈس کی تقسیم سے آ سکر ایوارڈس کے حوالے سے شائقین کو رائے قائم کرنے میں آسانی ہوتی ہے ۔ ترتیب کے اعتبار سے یہ 67ویں تقریب ایوارڈس تھی۔ ایوارڈس کی تقریب کو بین الاقوامی فلم ورلڈ کے فنکاروں کا جھرمٹ قراردیا گیا۔ جن فلموں کو 2012ء میں اہم سمجھا گیا تھا ان میں آرگو، لنکن، اسکائی فال، لامیزاریل اور آمور شامل ہیں ۔ اب تک جتنے بھی ایوارڈس تقسیم ان میں امریکی اداکار بین ایفلیک کی فلم آرگو کو بہترین فلم کا ایوارڈ حاصل ہوا ہے ۔

Ben Affleck's 'Argo' named best film at British BAFTAs

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں