سابرمتی جیل میں سولہ فٹ طویل سرنگ کا انکشاف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-12

سابرمتی جیل میں سولہ فٹ طویل سرنگ کا انکشاف

سابرمتی جیل میں مبینہ طورپر 16فٹ طویل سرنگ کھود کر جیل سے فرار ہونے کی کوشش کرنے کا سلسلہ وار بم دھماکوں میں ملوث ملزموں کا ایک خطرناک منصوبہ سامنے آیا ہے ۔ یہ اطلاع یہاں جیل کے حکام نے دی۔ جیل کے آئی جی پی سی ٹھا کر نے بتایاکہ ہم نے بیرک میں جہاں سیریل بم دھماکوں کے 14ملزمان کو رکھا گیا تھا۔ ایک سرنگ دریافت کی ہے ۔ ہم نے اس سلسلے میں ایف آئی آر درج کی ہے اور معاملہ کی چھان بین کی جا رہی ہے ۔ پولیس نے بتایاکہ پچھلی رات جب جیل کے حکام کو بیرک نمبر 4 میں جسے چھوٹا چکر کہا جا رہا ہے دو قیدیوں کا رویہ کچھ مشتبہ نظر آیا تو بیرک میں تلاشی گئی اور پھر 18فٹ طویل سرنگ کا پتہ چلا جو بیرک کے اندر کھودی جا رہی تھی۔ جیل سپرنٹنڈنٹ پرگھی نے بتایا کہ سلسلہ وار بم دھماکوں کے 68ملزمان میں 14ملزمان اسی بیرک میں رکھے گئے ہیں اور ہم نے یہ پتہ لگانے کی کوشش شروع کر دی ہے کہ کھدائی کا کام کب شروع ہوا تھا اور کس طرح سے کھدائی ہورہی تھی اور کون کون سے لوگ اس میں ملوث ہیں ۔

Ahmedabad blast accused dig 18-feet-long tunnel in Sabarmati Jail

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں