ایم اے وحید - اے۔پی اقلیتی فنانس کارپوریشن کے نئے کمشنر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-13

ایم اے وحید - اے۔پی اقلیتی فنانس کارپوریشن کے نئے کمشنر

ریاستی حکومت نے مسٹر ایم اے وحید نائب صدرنشین و منیجنگ ڈائرکٹر آندھراپردیش اسٹیٹ اقلیتی فینانس کارپوریشن کو کمشنر!ڈائرکٹر اقلیتی بہبود مقرر کیا ہے ۔ اس سلسلہ میں آج چیف سکریٹری منی میتھیو نے احکامات جاری کئے ۔ جی او آر ٹی 689 کے مطابق مسٹر ایم اے وحید ریاست میں قائم کردہ کمشنریٹ اقلیتی بہبود کے انچارج کمشنر و ڈائرکٹر ہوں گے ۔ واضح رہے کہ مسٹر ایم اے حیدر کا تعلق انڈین فاریسٹ سرویس کے 1999ء بیاچ سے ہے اور وہ ریاست میں کئی اہم عہدوں پر نمایاں خدمات انجام دے چکے ہیں وہ حال تک نہروزوالوجیکل پارک کے کیوریٹر کے عہدہ پر فائز تھے ۔ اقلیتی فینانس کارپوریشن میں اسکام کے منظر عام پر آنے کے بعد حکومت نے انہیں منیجنگ ڈائرکٹر کے عہدہ پر فائز کیا۔ انہیں ریاست میں نو قائم شدہ اقلیتی کمشنریٹ کے پہلے کمشنر ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے ۔ اگرچہ جون میں مسٹر ایم اے وحید وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش ہو جائیں گے لیکن حکومت نے ان کے تجربہ اور صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے اقلیتی کمشنریٹ کے قیام اور اس کی کار ردگی کے آغاز کیلئے انہیں پہلا کمشنر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پرنسپل سکریٹری اقلیتی بہبود آئی رانی کمودنی نے چیف سکریٹری منی میتھیو کو ان کے نام کی سفارش کی تھی جسے چیف منسٹر سے مشاورت کے بعد منظوری دی گئی اور آج صبح احکامات جاری کئے گئے ۔

M.A.Waheed is the new commissioner of A.P state minorities finance corporation

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں