پولیس کی جانب سے آواز کی ریکارڈنگ کے لیے دو صفحات پر مشتمل اردو متن عدالت میں پیش کیا گیا جس پر قائد مجلس کے وکلاء وی ۔ بالراج ، سید کبرالدین ، محمد علیم الدین نے یہ اعتراض پیش کیا کہ اردو میں پیش کردہ مواد اشتعال انگیز ہے جبکہ جناب اکبر الدین اویسی کے خلاف یہی مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ پولیس نے پڑھنے کے لیے پیش کردہ مواد کے ترجمہ کی کاپی بھی عدالت میں پیش نہیں کی ۔ اس اعتراض پر مجسٹریٹ نے پولیس کی جانب سے پیش کردہ اردو مواد کو پڑھنے کی اجازت نہیں دی اور اردو اخبار پڑھنے کی ہدایت دی ۔ قائد مجلس جناب اکبر الدین اویسی نے ایک اردو روزنامہ کی تحریروں کو پڑھ کر سنایا ۔
مجسٹریٹ نے قائد مقننہ کے تعارف کے متعلق سوالات کئے ۔ جناب اکبر الدین اویسی نے اپنے تعلیمی دور ، کالج کی تفصیلات سے واقف کروایا اور سیاسی میدان میں داخلہ ، تین مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہونے اور تعلیمی اداروں کے قیام کے ذریعہ قوم وملت کو تعلیمی میدان میں آگے بڑھانے سے واقف کروایا ۔ جناب اکبر الدین اویسی نے اپنے والد محترم سالارملت رح کے 50 سالہ سیاسی کرئیر کے متعلق بھی فاضل جج کو واقف کروایا ۔
Voice recording of Akbar Owaisi in Nizamabad court
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں