مقامی ذرائع کے مطابق طالبان کی اس دھمکی میں خاص طور پر مشہور تجارتی علاقوں ، کارخانوں اور مارکیٹ میں کاروبار کرنے والوں کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔ کہا جاتا ہے کہ کاروباری منڈیوں میں بعض دوکاندار ڈھکے چھپے انداز میں فحش فلموں کی فروخت کے دھندے میں ملوث رہتے ہیں ۔یہ فلمیں سی ڈیز اور ڈی وی ڈیز کی شکل میں دستیاب ہوتی ہیں ۔ اسی طرح ایسی ادویات میں خاص طور پر اسمگل شدہ ویاگرا بھی ہے ۔
طالبان نے یہ بھی کہا کہ فحش اور جنسی ادویات کی فروخت میں ملوث افراد کو پہلے بھی ایسے نامناسب کاروبار کو ترک کرنے کی ہداہت دی گئی تھی جس پر تاحال عمل نہیں کیا گیا لہذا راست اقدام کا وقت آگیا ہے ۔
Pakistan Taliban 'bans vulgar films, Viagra'
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں