مصر - اپریل تا جون پارلیمانی انتخابات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-23

مصر - اپریل تا جون پارلیمانی انتخابات

مصر میں پارلیمانی انتخابات اپریل تاجون چار مرحلوں میں منعقدکئے جائیں گے ۔ ملک میں سیاسی بہران ختم کرنے کے ارادے سے صدر مرسی نے کل یہ اعلان کیا ۔ باوجود یہ کہ سیکولر اپوزیشن کی طرف سے الیکشن کے بائیکاٹ کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔ مصری صدر محمد مرسی نے ایک صدارتی حکم نامے کے ذریعے پارلیمانی انتخابات کا اعلان کیا ہے ۔ انتخابات کے پہلے مرحلے کا آغاز 27 اپریل سے ہوگا ، جوکہ دوردراز تک جاری رہے گا ۔ اس مرحلے میں ملک کے 27 میں سے 5 صوبوں میں انتخابات کا چوتھا اور آخری مرحلہ 19 اور 20 جون کومنعقد کرایا جائے گا ۔ 6 جولائی کو نئی پارلیمان کا اجلاس طلب کیا جائے گا ۔

صدر کے ایک مشیر الشرقادری نے سرکاری میڈیا کو بتایا کہ مرحلہ وار انتخابات کرانے کا فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے تاکہ اس دوران جج بھر پور طریقے سے اس عمل کی نگرانی کرسکیں ۔ واضح رہے کہ مصر میں اس وقت ایوان زیریں کی عدم موجودگی میں قانون ساز اسمبلی کی تشکیل تک قانون سازی کا اختیار ایوان بالا یا مجلس شوریٰ کے پاس ہے ۔ مصر کی اعلیٰ آئینی عدالت نے ملک کے انتخابی قانون میں اسلام پسندوں کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی شقوں کا غیر قانونی قرار دے دیا تھا ۔ بعد ازاں ان شقوں میں ترمیم کے بعد مجلس شوریٰ نے کل جمعرات کے روز ہی نئے انتخابی قانون کو منظوری دی ہے ۔۔

Egypt's president calls parliamentary elections in April

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں