عشرت جہاں انکاؤنٹر - ایک اور پولیس انسپکٹر گرفتار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-25

عشرت جہاں انکاؤنٹر - ایک اور پولیس انسپکٹر گرفتار

سی بی آئی نے 2004ء میں عشرت جہاں اور 3دیگر کے ساتھ مبینہ فرضی انکاونٹر کے سلسلے میں ایک اور پولیس افسرکو گرفتار کیا۔ سی بی آئی کے افسروں نے بتاکہ ایجنسی نے اس معاملے میں کل دیر رات خصوصی مہم ٹیم، گاندھی نگر کے پولیس انسپکٹر بھارت پٹیل کو گرفتار کیا اور آج معطل ڈپٹی پولیس سپرنٹنڈنٹ ترون باروٹ کے ساتھ عدالت میں پیش کیا۔ باروٹ کو بھی کل گرفتار کیا گیا تھا۔ 2004ء میں احمد آباد کرائم برانچ میں ڈپٹی انسپکٹر پٹیل کو سی بی آئی نے گاندھی دفتر میں پوچھ گچھ کیلئے بلایا تھا۔ میٹرو پولٹین مجسٹریٹ اے یو ججرو نے آج انہیں 24گھنٹے کیلئے سی بی آئی حراست میں بھیج دیا۔ ریمانڈ اپیل میں سی بی آئی نے 14دن کیلئے حراست میں دئیے جانے کا مطالبہ کیا تھا۔ سی بی آئی کے وکیل ابھیشیک اروڑا نے کہاکہ ملزمین پولیس افسران ہیں جو جرم کے وقت جائے وقوع پر موجود تھے اور جرم کی سازش میں مدد کی جس سے قتل ہوا اور دیگر جرائم ہوئے ۔

Ishrat Jahan encounter case - one more police inspector arrested

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں