ماہ اپریل - پن چکیوں سے بجلی کی پیداوار میں ممکنہ اضافہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-25

ماہ اپریل - پن چکیوں سے بجلی کی پیداوار میں ممکنہ اضافہ

ماہ اپریل سے پن چکیوں سے بجلی کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ممکن
پن چکیوں سے بجلی کی پیداوار میں روز بروز اضافہ کے سبب بجلی کٹوتی میں بھی دھیرے دھیرے کمی کے آ ثار نظر آ رہے ہیں ۔ اسی طرح ماہ اپریل سے بجلی کی پیداوار میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آئیگا۔ ٹملناڈو میں تر نل ویلی، کنیا کماری، ترپور، کو ئمبتوراور تینی جیسے مقامات میں سات ہزار میگا واٹ بجلی پیداوار کی صلاحیت کے پن چکیاں نصب کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ مئی تا ستمبرپن چکی بجلی پیداوار کیلئے ساز گار سیزن ہے۔ قبل ازین چند مہینوں سے پن چکی بجلی پیداوار میں کمی واقع ہو گئی تھی ۔ مگر گذشتہ کئی دنوں سے بجلی پیداوار میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ محکمہ بجلی کے افسران کے مطابق اگلے ڈیڑھ دو ماہ تک پن چکیوں سے بجلی پیداوار میں کو ئی نمایاں اضافہ کی امید نہیں۔ مگر اپریل پندرہ کے بعد بجلی پیداوار میں نمایاں ترقی دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے خاطر چھوٹے چھوٹے پروجکٹ کا آ غاز کیا گیا ہے۔ اگلے ماہ کے اختتام تک ایک ہزار دو سو میگا واٹ بجلی کی تیاری ممکن ہے۔ اسی طرح مئی میں زائد چھ سو میگا واٹ بجلی کی پیداوار بھی ممکن ہے۔ اس اعتبار سے مئی کے مہینے سے دھیرے دھیرے بجلی کٹوتی میں کمی کی گنجائش ممکن ہے ۔ واضح رہے کہ جنوب مغربی ہواؤں کے موسم میں پن چکیوں سے بجلی کی پیداوار زیادہ ہو تی ہے۔ گو یا اپریل دو تاریخ سے ماہ اکتوبر کے دوسرے ہفتے تک پن چکیوں کے لئے سازگار سیزن ہے ۔ مو جودہ شمال مشرقی موسمی ہواؤں میں اتنی شدت نہیں اسی لئے یہ موسم پن چکیوں کیلئے ساز گار نہیں۔

Electricity power gaining by Millers

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں