دہلی عالمی کتاب میلہ کا آخری دن - شائقین کا جم غفیر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-11

دہلی عالمی کتاب میلہ کا آخری دن - شائقین کا جم غفیر

عالمی کتاب میلے کے آخری دن کتابوں کے شائقین نے جم کر کتابوں کی خریداری کی۔ کتابوں کی اس انوکھی دنیا میں ایسا لگ رہا تھا جیسے قارئین کا سیلاب امڈ آیا ہو۔ میلے کے ہر پویلین اور اسٹال پر شائقین کتابوں کو دیکھنے ، سمجھنے اور اپنی پسندیدہ کتابوں کی تلاش میں مصروف نظرآئے ۔ ان کتابوں میں ادب، ناول کے علاوہ نوجوان انٹرویو سے متعلق کتابوں کی خریداری کے حوالے سے کافی دلچسپی لے رہے تھے وہیں بچے کہانیوں میں کھوئے ہوئے تھے ۔ اس کے علاوہ کمپیوٹر اور تکنیکی کتابوں میں بھی نوجوانوں کی خاصی دلچسپی نظر آئی۔ پرگتی میدان کے ہال نمبر 12 کے مقابلے آئینہ اسٹا پر نوجوان طلبہ کی بھیڑرہی جس میں انہوں نے مختلف مقابلوں کی تیاریوں سے متعلق کتابیں اور رسالوں کی خریداری کی۔ جس میں بینک کلرک، انجینئرنگ، ریلوئے ٹکنیکل، فوجی، بحریہ ، ملٹری کے امتحانات سے متعلق کتابیں شامل رہیں ۔ ان کتابوں کی قیمت 30روپئے سے لے کر 500روپئے تک رہی۔ اسٹال لگانے والے جعفر کے مطابق میلے کے دوران ادب سے متعلق کتابوں میں پریم چند کے مختلف ناول، رابندرناتھ ٹیگور کی کہانیاں ، ولیم شیکسپے ئر کے ڈرامے سمیت جے شنکر پرساد، شرد چندر کی قیمتی تحریر نے قارئین کو خوب لبھایا۔ دوسری طرف بچے دادی ماں کی کہانیاں ، پنچ تنتر اور دلچسپ بھوت اور طلسمی کہانیوں کی خوب خریداری کی۔ کتاب گھر ناشر اسٹال کے بیچنے والے کشن نے بتایاکہ یہاں آنے والے زیادہ تر قارئین بچوں سے متعلق کتابیں ضرور لے جاتے ہیں ۔ ایسے میں ان کتابوں کی خوب خریداری ہوئی۔ ان کتابوں کی قیمت 50روپئے سے لے کر 250روپئے تک رہی۔ وہیں ٹکنالوجی اور کمپیوٹر کی معلومات سے آراستہ کتابیں بھی لوگوں کو لبھانے میں کافی کامیاب رہیں ۔ جن میں کمپیوٹر کے بنیادی معلومات کے علاوہ اسٹیل ڈیزائن، ڈیجیٹل ڈیزائن اور انجینئرنگ جیسی کتابیں شامل رہیں ۔ ان کی قیمت 150روپئے سے لے کر 1000روپئے رہی۔ واضح رہے کہ پرگتی میدان میں بین الاقوامی کتاب میلہ گذشتہ 4!فروری سے شروع ہوا تھا اور دس دنوں تک جاری رہا۔ اس دوران بڑی تعداد میں شائقین نے میلے کا رخ کیا۔ میلے میں ہندی، انگلش اور اردو سمیت دیگر مختلف علاقائی زبانوں کی کتابوں کے بھی اسٹال لگائے گئے تھے ۔

delhi world book fair last day

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں