ٹیلنٹ ہنگر ویب سائیٹ کا افتتاح - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-11

ٹیلنٹ ہنگر ویب سائیٹ کا افتتاح

ٹیلنٹ ہنگر کی ویب سائیٹ کا آج افتتاح عمل میں آیا۔ اس موقع پر ادارہ کے صدر مصطفیٰ علی مصری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیلنٹ ہنگر ، نوجوان پروفیشنلس کے خوابوں کا مرکز ادارہ ہے۔ اس کے آغاز کا مقصد ملک کی نوجوان قابلیت کو مزید ترقی سے ہمکنار کرنا ہے۔ یہ ادارہ جھوٹے وعدوں میں یقین نہیں رکھتا بلکہ ہم اپنے شہریوں کی ایسی کسی بھی صلاحیت کی ستائش کرتے ہیں جو ہندوستان کو مزید خوشنما اور ترقی یافتہ بنانے کے لیے راہیں تیار کرتا ہو۔ ادارہ سماج کے مختلف شعبہ جات سے بہترین مقررین کے انتخاب کے جذبات رکھتا ہے تاکہ ان کی تقریری صلاحیتیں سماج میں تبدیلی لا سکیں۔
مئیر گریٹر حیدرآباد جناب محمد ماجد حسین نے افتتاحی پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور ادارہ کی ویب سائیٹ کا آغاز کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ ادارے کا حصہ بننے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔
افتتاح کے موقع پر باڈی بلڈر محتشم علی ، کانگریس لیڈر خلیق الرحمٰن ، غوث علی سعید (4 ٹی۔وی) اور وائی ایس آر کانگریس پارٹی اراکین خالد خان اور اکبر علی خان بھی موجود تھے۔

Mustafa Ali Misri's organization 'Talent Hunger' website inauguration

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں