الہ آباد - ریلوے اسٹیشن فٹ اوور برج حادثہ - 20 ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-11

الہ آباد - ریلوے اسٹیشن فٹ اوور برج حادثہ - 20 ہلاک

الہ آباد جنکشن کے پلیٹ فارم نمبر 6کے فٹ او ور برج کی ریلنگ ٹوٹنے سے مونی امادسیا کا اسنان کر کے واپس لوٹ رہے 20افراد کی موت ہو گئی جبکہ درجنوں مسافر شدید زخمی ہو گئے ۔ یہ حادثہ اتوار کی شام 7:45 بجے اس وقت ہوا جب اسنان کرنے کے بعد لوگوں کی بھیڑٹرین پکڑنے کی جلد بازی میں پلیٹ فارم پر اتر رہی تھی۔ حادثہ کے بعد جنکشن پر افراتفری مچ گئی۔ راحت رسانی کا کام شروع ہوا۔ زخمیوں کو آنا فانا ریلوئے اسپتال اور قریبی اسپتالوں میں بھرتی کرایا گیا۔ مونی اماوسیا کا اسنان کر کے لوٹ رہے لوگوں کی بھیڑدوپہر سے ہی جنکشن پر جمع ہونے لگی تھی۔ شام ہوتے ہوتے وہاں بھاری بھیڑجمع ہو گئی۔ حالات یہ تھے کہ جنکشن اور اس کے آس پاس بھرنے کی بھی جگہ نہیں تھی۔ الہ آباد جنکشن سے جانے والی سبھی ٹرین فل ہو کر جا رہی تھیں ۔ ٹرین پر چلنے کی جلدبازی میں مسافروں کی بھیڑبے قابو ہو گئی تھی۔ شام تقریباً 6بجے پلٹ فارم6 کے فٹ او ور برج پر بے قابو بھیٹر کو قابو میں کرنے کے لئے ریلوئے پولیس نے لاٹھیاں چلائیں تو حالات اور بے قابو ہو گئے ۔ بھیڑکے دباؤ سے ریلنگ ٹوٹ گئی جس کی وجہ ہسے پل پر سے 3درجن سے زائد لوگ نیچے گر گئے ۔ موقع پر 13افراد کی موت ہو گئی جبکہ بقیہ لوگوں نے اسپتال پہنچنے پر دم توڑدیا۔ حادثہ کے بعد جنکشن پر ہر طرف افراتفری مچ گئی۔ ریلوئے انتظامیہ نے آنا فانا نیچے پھنسے ہوئے لوگوں کو باہر نکالا۔ جن میں 8مرد اور 5خواتین کی لاشیں تھیں ۔

20 dead in stampede at Allahabad railway station

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں