امریکہ - دو جڑواں بچوں کی پیدائش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-21

امریکہ - دو جڑواں بچوں کی پیدائش

امریکہ کے ٹکساس صوبے میں ایک 36 سالہ خاتون نے ایک ہی موقع پر دو مرحلے میں دو جڑواں بچوں کو جنم دیا۔ زچہ اور چاروں بچے صحیح حالت میں ہیں ۔ یہ بچے انتہائی ہمشکل ہیں ۔ ڈاکٹروں کے مطابق 7کروڑمعاملوں میں سے ایک ایسا ہوتا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ٹیکساس کے ہوٹس میں ٹریسا مونتالوی نے گذشتہ 14 فروری کو ایک بڑے آپریشن کے بعد دونوں جڑواں بچوں کو جنم دیا تھا۔ چاروں لڑکے ہیں اور پوری طرح صحتمند ہیں ۔ ٹرسیا اور ان کے شوہر مینوئل بہت خوش ضرور ہیں لیکن انہیں بات کا ملال بھی ہے کہ ان میں سے کوئی بیٹی نہیں ہے ۔ ٹریسا نے کہاکہ اپنے دو سال کے بیٹے میمفس کیلئے ایک بھائی یا بہن چاہتی تھی لیکن جب مجھے 10ہفتے کا حمل تھا تو چیک اپ میں پتہ چلا کہ یہ جڑواں بچے ہیں ۔ کچھ ہفتوں بعد ڈاکٹر نے کہاکہ انہیں تیسری دھڑکن سنائی دے رہی ہے ۔ چیک اپ میں پتہ چلا کہ انہیں دو جڑواں بچے ہونے والے ہیں ۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ جڑواں بچوں کے نال الگ الگ تھے ۔ ٹریسا کے دونوں جڑواں بچے چند منٹ کے فرق سے پیدا ہوئے ۔ ٹریسا اور مینوئل نے اپنے بچوں کے نام انگریزی حروف تہجی کے پہلے چار حرفوں پر ایس، بریلین ، کیش اور ڈائلن رکھا ہے ۔ مینوئل نے کہاکہ ہمیں ایک بچے کی امید تھی لیکن ہمیں چار بچے ہوئے ۔ ہم انتہائی خوش ہیں لیکن ہمیں بیٹی نہ ہونے کا افسوس بھی ہے ۔ ہم دونوں ایک لڑکی چاہتے تھے ۔

Woman gives birth to 'rare' double identical twins

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں