وڈالا تا چمبور - مونو ریل پراجکٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-17

وڈالا تا چمبور - مونو ریل پراجکٹ

ممبئی کے باشندوں کو ذرائع سفر کیلئے مونوریل کی شکل میں ایک اور بہترین سہولت ملنے والی ہے لیکن اس کے لئے انہیں ابھی اور انتظار کرنا پڑے گا۔ اس سے قطعی نظر کہ سنیچر 16!فروری کے دن ریاست کے چیف سکریٹری جنیت کمار باٹھیا اور ایم ایم آر ڈی اے کمشنر راہل استھانا اور انجینئروں و صحافیوں کی موجودگی میں وڈالا تا چمبور 8.80 کلو میٹر لمبی دور کا ٹرائل لیا گیا۔ گلابی رنگ کی مونو ریل کا جس وقت ٹرائل شروع کیا گیا شہریوں نے اس کا زبردست استقبال کیا۔ وڈالا میں 6.5ایکڑقطعہ اراضی پر پارکنگ ڈپو بنایا گیا ہے جہاں ٹریننگ سنٹر ، بجلی سپلائی مرکز، کنٹرول سینٹر بھی بنائے گئے ہیں جبکہ مونوریل اور میٹرو ریل میں کلوز سرکٹ کیمرے بھی نصب کئے جائیں گے ۔ اس کے علاوہ ایسا نظام بھی متعارف کرانے کا دعوی کیا جا رہا ہے کہ اگر کسی ضرورت کے تحت موٹر مین سے مسافر بات کرنا چاہیں تو رابطہ قائم کر سکیں ۔ مذکورہ روٹ پر مونو ریل کے شروع کئے جانے کا وقت اگست 2013ء متعین کیا گیا ہے اور ماہ جون میں اس سے متعلق ضابطوں کی تکمیل کی امید کی جا رہی ہے ۔ اسی وقت حفاظتی انتظامات کے تئیں کچھ کیا جا رہا ہے اور کرایہ وغیرہ کتنا رکھا گیا ہے تفصیلات منظر عام پر آئیں گی۔

Wadala to Chembur - Mono Rail project

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں