وائٹ ہاؤز - امریکی معیشت میں بہتری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-13

وائٹ ہاؤز - امریکی معیشت میں بہتری

وائٹ ہاوز نے آج کہا کہ امریکی معیشت 4برس قبل کے مقابلہ میں آج کہیں بہتر حالت میں ہے تاہم معیشت کی پیشرفت ہنوز توقع کے مطابق نہیں ہے اور ملک کو اس سلسلہ میں طویل سفر کرنا ہے ۔ وائٹ ہاوز کے پریس سکریٹری جے کارنی نے آج کہاکہ اگر ہم بارک اوباما کی موجودہ معیاد کا پچھلی معیاد سے تقابل کریں تب اس وقت امریکی معیشت کی حالت کہیں بہتر ہے ۔ ہم ملازمتوں کے مواقع ہنوز پیدا کر رہے ہیں اور پچھلے 36ماہ کے دوران 6.1ملین سے زائد ملازمتوں کے مواقع فراہم کئے گئے ۔ اوباما معیشت کو سدھانے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے ہنوز توجہ مرکوز کئے گئے ہیں ۔

US economy in much better shape from 4 years ago: White House

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں