وشواروپم ممبئی ریلیز - مسلم نمائیندوں سے کمل ہاسن کی ملاقات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-02

وشواروپم ممبئی ریلیز - مسلم نمائیندوں سے کمل ہاسن کی ملاقات

واشوروپم نامی فلم پورے ملک میں موضوع بحث بنی ہوئی ہے اور اس کا سبب فلم میں مبینہ طورپر کی گئی مسلمانوں کی کردار کشی اور آیات قرآنی کا غلط استعمال ہید۔ اس فلم پر تمل ناڈو میں جئے للتیا حکومت نے پابندی عائد کر رکھی ہے اور ہائی کورٹ نے بھی اسٹے کو برقرار رکھا ہے ۔ اس کے باوجود اسے ممبئی میں ریلیز کر دیا گیا ہے اس کا مطلب یہ نہیں کہ شہر کے مسلمانوں میں اس تعلق سے کوئی تشویش نہیں پائی جاتی۔ ممبئی کے مسلمانوں میں اس فلم کے تعلق سے پائی جانے والی بے چینی کے نتیجہ ہے کہ مسلمانوں کے وفود نے مختلف سطح پر انتظامیہ بشمول پولیس کمشنر اور جوائنٹ کمشنر (لاء اینڈ آرڈر) کے علاوہ فلم کے پروڈیوسر اور اداکار کمل ہاسن سے ملاقات کی۔ فرید شیخ، سلیم الوارے ، ہاورن موزہ والا، مولانا انیس اشرفی،مولانا اعجاز کشمیری، مہدی رضوی، عمران خان اعظمی، ندیم شیخ، انس شیخ، ساجدکھٹاؤ اور ضرار قریشی پر مشتمل وفد نے باندرہ میں واقع ہوٹل "سن اینڈ سینڈ" میں کمل ہاسن سے ملاقات کر کے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔ ان حضرات نے فلم ساز سے کہا کہ "ایسی باتیں سننے میں آ رہی ہیں کہ آپ کی فلم وشواروپم میں مسلمانوں کی شبیہ بگاڑنے کی کوشش اور آیات قرآنی کا نامناسب انداز میں استعمال کیا گیا ہے جس سے مسلمانوں کو قلبی اور روحانی ایذا پہنچی ہے ۔ ان باتوں کے جواب میں فلم کے پروڈیوسر کمل ہاسن نے کہاکہ "جتنی باتیں آپ لوگ کہہ رہے ہیں وہ درست نہیں ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے دعوی بھی کیا کہ میں نے اس فلم کا اہم کردار خود نبھایا ہے اور ہندوستانی مسلمانوں کی بہتر شبیہ پیش کرنے پر دوسروں لوگوں کی جانب سے مجھے نشانہ بنایاجائے گا لیکن حیرانی کی بات ہے کہ خود مسلمان اس کی مخالفت کر رہے ہیں ۔ کمل ہاسن نے فلم میں دہشت گردی کے واقعہ پر مبنی ایک سین کے تعلق سے یہ وضاحت کی کہ "دراصل یہ افغانستان کا ایک واقعہ ہے جسے میں نے یوٹیوب سے ڈاؤن لوڈ کیا ہے میری جانب سے ایسا کوئی منظر ہرگز نہیں دکھایا گیا ہے حتی کہ اس فلم میں جو دعائیں ہیں وہ بھی میں نے عربی اسکالروں کی موجودگی میں پڑھی ہیں تاکہ کسی غلطی کا اندیشہ نہ رہے ۔ اس کے علاوہ انہوں نے شرکاء وفد سے کہاکہ جن مناظر کے تعلق سے آپ لوگوں کو اعتراض ویسا کوئی منظر فلم میں نہیں ہے ۔ پھر بھی آپ لوگ چاہیں تو اس فلم کو دیکھ لیں ۔ چنانچہ شرکاء وفد میں سے کچھ لوگوں نے اس بات پر رضا مندی ظاہر کی اور شہر کے ایک سینما گھر میں جہاں یہ فلم لگی ہے جمعہ کی شب میں 10بجے دیکھنے گئے ۔ مسلم تنظیموں کے نمائندوں نے کمل ہاسن کے سامنے یہ بھی واضح کیا کہ "فوری طورپر نہ تو آپ کو کلین چٹ دی جا رہی ہے اور نہ ہی مورد الزام ٹھہریا جا رہا ہے بلکہ اس کا فیصلہ فلم دیکھنے کے بعد ہو گا۔ اس کے علاوہ اگر ضرورت پڑتی تو عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا جائے گا۔

Vishwaroopam row: Kamal Haasan meet mumbai Muslim groups

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں