ناتھو رام گوڈسے - ہندوستان کا پہلا دہشت گرد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-02

ناتھو رام گوڈسے - ہندوستان کا پہلا دہشت گرد

ممبئی ریجنل کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کی جانب سے منعقدہ ماہانہ میٹنگ میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے یوم وفات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شعبہ کے انچارج نظام الدین راعین نے آر ایس ایس کو للکارتے ہوئیل کہاکہ ناتھو رام گوڈ سے ہی ہندوستان کا پہلا دہشت گرد ہے جس نے اہنسا کے پجاری، عدم تشدد کے نقیب، قومی یکجہتی کے علمبردار، عظیم مجاہد آزادی مہاتما گاندھی پر گولی چلا کر ہندوستان جیسے امن و شانتی کے گہوارے کو دہشت گردوں کے حوالے کر دیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ آر ایس ایس ہی ملک میں نفرت کا بیج بورہی ہے اور اس تنظیم سے مسلسل دہشت گرد پیدا ہورہے ہیں ۔ اس سے حکومت وقت کو چاہئے کہ اس پر مکمل پابندی عائد کرے اور اس کے رضاکاروں کو جیل کے حوالے کرے ۔

RSS is a terrorist organization and Nathuram Godse is the first terrorist

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں