ناسک - عظمیٰ قاضی کی سی۔اے میں نمایاں کامیابی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-20

ناسک - عظمیٰ قاضی کی سی۔اے میں نمایاں کامیابی

ناسک - عام مسلم گھرانے کی لڑکی عظمیٰ قاضی کی سی۔اے میں نمایاں کامیابی
معمولی مسلم گھرانے سے تعلق رکھنے والی ایک رکشا ڈرائیور یاسین قاضی کی لڑکی عظمی قاضی نے سند کے ساتھ سی اے میں اچھے نمبروں کے ساتھ کامیابی حاصل کر کے مہاراشٹرا کے عام مسلم گھرانوں کی شان بڑھادی ہے اور یہ ثابت کر دکھایا کہ ایک عام رکشا ڈرائیور جو 10x10 کے کمرے میں انتہائی کسمپرسی کی حالت میں اپنے اندر تعلیم کی چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کر کے قوم کی خواتین میں اپنا نام اونچا کیا۔ عظمی کے والد یاسین قاضی جو ایک عام رکشا ڈرائیور ہے جن کی چار صاحبزادیاں اور ایک لڑکا ہے ۔ دوسری صاحبزادی بی کام کر کے اکاونٹ سروس میں ہے ۔ تیسری صاحبزادی عزرائ(ایل ایل بی) کر رہی ہے چوتھی صاحبزادی معینہ بارہویں کلاس میں تعلیم حاصل کر رہی ہے اور چھوٹا لڑکا معین الدین دسویں جماعت میں زیرتعلیم ہے ۔ یہ سب بچے ناسک کے مشہور تعلیمی ادارے نیشنل کیمپس اردو میڈیم سے تعلیم حاصل کئے ۔ یہاں بھی یہ ثابت کر دکھایا کہ تعلیمی میدان میں ترقی کرنے کیلئے انگلش میڈیم کی خاص ضرورت نہیں ہے اردو میڈیم سے بھی پڑھ کر انگلش کی تعلیم حاصل کی جاسکتی ہے ۔ اس سے اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ مادری زبان میں بھی تعلیم حاصل کرنا انتہائی ضروری ہے ۔ ناسک کا مشہور مراٹھی اخبار لوک مت نے اس بچی کی ہمت افزائی کی اور شہر کے غیر مسلم دانشوروں نے بھی مبارکبادی کے پیغام دئیے ۔ بلکہ ناسک چارٹرڈ اکاونٹ کونسل کے صدر سنجیو متھا نے اگلی تعلیم کیلئے امریکہ بھیجنے اور تعلیمی اخراجات کا خرچ برداشت کرنے کا بھی ذمہ لیا۔ عیاں رہے کہ تامل ناڈو سرکار نے خصوصاً وزیراعلیٰ جے للیتانے ایک رکشہ ڈرائیور کی لڑکی جس نے سی اے میں ٹاپ کے اُسے 10لاکھ روپئے کے انعام سے نوازا گیا۔

Nasik's Uzma Qazi got outstanding achievement in C.A

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں