سہارا گروپ - برطانیہ میں انڈیا سنٹر کا قیام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-20

سہارا گروپ - برطانیہ میں انڈیا سنٹر کا قیام

سہارا انڈیا پریوار کے منیجنگ ورکر و چیرمین سہارا شری سبرت رائے سہارا نے 2 انیشے ئٹیوس،سہارا تھنک ٹینک اور انڈیا سنٹر کے فائل ہائی لائٹس برطانیہ کے وزیراعظم مسٹر ڈیوڈ کیمرون کو ممبئی میں منعقدہ کلوز ڈور راؤنڈٹیبل کانفرنس میں پیش کئے ۔ اس کلوز ڈور راونڈ ٹیبل کانفرنس میں ہندوستان کے 9 اہم کارپوریٹ ہاوسز نے حصہ لیا۔ اس سے قبل یہ انیشے ئٹیوس24جون 2012ء کو سہارا شری اور مسٹرڈیوڈکیمرون کی 10ڈاؤننگ اسٹریٹ لنند میں منعقدہ ون آن ون میٹنگ میں زیر غور لائے گئے تھے اور وزیراعظم کے ذریعہ ان کی ستائش کرنے کے ساتھ ہی ان پر تعاون دینے کا بھی وعدہ کیا گیا تھا۔ سہارا ٹھنک ٹینک، انیشے ئٹیوخصوصی تجارتی مواقع کا استعمال کرنے کیلئے برطانیہ سے نوجوان پروفیشنلز کی منظم ٹیم کے ذریعہ اسٹیج مہیا کرنے کا منصوبہ ہے ۔ یہ انیشے ئٹیو لارڈ پاٹیل آف براڈفورڈ، اوبی ای اور دیگر برطانوی سوسائٹی کے اہم لوگوں کی گارجین شپ کے تحت نافذ کیاجائے گا۔ ممبئی کی میٹنگ سہارا تھنک ٹینک انیشے ئٹیوکا پہلا ایڈیشن ہے ۔ سہارا انڈیا پریوار نے آئیکونک"انڈیا سنٹر" کے قیام کا اعلان کیا ہے جو یونیورسٹی آف ایسٹ لندن کے ساتھ جوائنٹ وینچر پارٹنر شپ میں کھولا جائے گا۔ انڈیا سنٹر 4ایکڑمیں پلان کیا گیا خصوصی سہولتوں سے لیس ہاوسنگ اسٹوڈنٹ کے ساتھ عالمی سطح کا تربیتی اور علمی تجربہ دینے والا مرکز ہو گا جو یونیورسٹی آف ایسٹ لندن، ڈاک لینڈ کیمپس میں واقع ہو گا۔ مسٹرڈیوڈ کیمرون نے اس حقیقت کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ یہ اپنے آپ میں دنیا میں کارپوریٹ اور یونیورسٹی کے درمیان ہونے والی اپنی طرح کی الگ ہی کوشش ہو گی۔ یونیورسٹی نے سنٹر کیلئے پہلے ہی 4ایکڑزمین ایکوائر کر لی ہے ۔

Sahara Group plans to build India Centre in UK

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں