اردو - برطانیہ کی چوتھی بڑی زبان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-01

اردو - برطانیہ کی چوتھی بڑی زبان

اردو سرکاری طورپر برطاینہ کی چوتھی بڑی زبان تسلیم کر لی گئی ہے ۔ 2011ء کی مردم شماری سے قبل یہ تصور کیا جاتا تھا کہ شائد اردو برطانیہ میں بولی جانے والی دوسری بڑی زبان ہے مگر اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں بولی جانے والی زبانوں میں انگریزی کے بعد سب سے بڑی زبان پولش ہے ۔ اس کے بعد پنجابی اور پھر اردو کا نمبر آتا ہے ۔ اعداد شمارکے مطابق انگریزی زبان والے اس ملک میں 1,38,000 افراد ایسے بھی ہیں جو انگریزی بالکل نہیں بولتے اور نہ سمجھ سکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ لاکھوں کی تعداد میں ایسے افراد بھی ہیں جو بروکن انگریزی بولتے ہیں ۔ مردم شماری کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ انگلینڈ اور ویلز میں 92فیصد افراد انگریزی بولتے ہیں جب کہ 8فیصد یعنی 40لاکھ افراد دیگر زبانیں بولتے ہیں جن میں بنگالی، گجراتی، فرنچ، چینی اور پرتگالی زبانیں شامل ہیں ۔ اعداد و شمار کے مطابق لندن میں 22فیصد یعنی 17لاکھ افراد ایسے ہیں جن کی زبان انگریزی نہیں ہے بلکہ وہ دوسری زبان میں ایک دسرے کے ساتھ بات کرتے ہیں ۔ برطانیہ میں دوسری زبانیں بولنے والوں میں 17لاکھ افراد ایسے ہیں جو اچھے طریقے سے انگریزی بول سکتے ہیں ۔ 16لاکھ افراد مناسب حد تک انگریزی بولتے ہیں ۔ 7,26,000 تھوڑی بہت بول لیتے ہیں جب کہ 1,38,000 اس زبان سے بالکل نا آشنا ہیں ۔ اس بات کا زیادہ امکان ہے کہ برطانیہ میں سب سے زیادہ بولی جانے بولی اور سمجھی جانے والی مستند زبان اردو ہی ہے ۔

Urdu is the 4th accepted govt language of Great Britain

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں