اقوام متحدہ - مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی بستیوں کی تعمیر روکی جائے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-01

اقوام متحدہ - مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی بستیوں کی تعمیر روکی جائے

اقوام متحدہ کی جانب سے جاری ہونے والی ایک نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یروشلم کے مقبوضہ علاقے میں اسرائیل کی نئی آبادکاریاں ، فلسطینیوں کے حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔ اس رپورٹ میں اسرائیل پر زور دیا گیا ہے کہ وہ نئے مکانات کی تعمیر بند کرے اور مقبوضہ یروشلم میں رہائش پذیر تمام نئے آبادکاروں کو وہاں سے واپس بلالے ۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کے تین ماہرین کی جانب سے پیش کی گئی اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ آباد کاری فلسطینیوں کو منظم انداز میں علاقے سے بے دخل کر رہی ہے اور روزانہ ان کے لئے خوف اور استحصال میں اضافہ کر رہی ہے ۔ اسرائیل نے اس رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے اور وہ پہلے سے ہی ادارے پر الزام عائد کرتا آیا ہے کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل جانبدار ہے ۔ نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ یہ رپورٹ اقوام متحدہ اور اسرائیل کے تعلقات کو مزید متاثر کرے گی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف تشدد انہیں ڈرانے دھمکانے اور ان کے گھر بار چھیننے کا مقصد مقامی فلسطینیوں کو ان کی زمین سے بے دخل کر کے یہودی آبادکاری میں اضافہ کرنا ہے اور یہودی آبادکاری سے جو فلسطینی بکھر جاتے ہیں اور ان کے گھر بار اور فصلیں تباہ ہو جاتی ہیں ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اپریل 2009ء میں وزیراعظم بنجامن نتن یا ہو کی حکومت قائم ہونے کے بعد سے یہودی بستیاں تیزی سے پھیل گئی ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق اپنے ہی ملک کی آبادی کو مقبوضہ علاقوں میں منتقل کرنا چوتھے جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے ۔ جمعرات کو اقوام متحدہ کے تین تحقیق کاروں نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ آبادکاری کی اپنی تمام سرگرمیوں کو بند کر دے ، کیوں کہ یہ انسانی حقوق کی سخت پامالی ہے ۔

uno ask israel to stop new jewish colonies

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں